Halal Nasha




Column

Noor-e-Qalb

Instagram: @qalbi-writes-297

آپ جو آرٹیکل پڑھنے جا رہے ہیں اس کے بعد ایک مسلمان اور ایک سچا مسلمان ہونے کے ناتے آپ کو مجھ ہر غصہ بھی ْآئے گا اور ْآپ میں سے بہت سے لوگوں کا دل کرے گا کہ میری گردن مروڑ دیں اور کچھ لوگ تو ان باکس میں لڑنے پہنچ جائیں گے۔مگر آپ کچھ نہیں کر سکیں گے ۔۔ہا ہا اہا۔۔۔
تو تازہ ترین سنیکس کے ساتھ ْآرٹیکل انجوائے کریں ۔خود بھی ایزی رہیں دوسروں کو بھی رہنے دیں ۔
جی تو حضرات بات ہو رہی ہے نشئیوں کی ۔ نشئی تو بہت سے ہوتے ہیں مگر خطرناک ترین قسم مسلمانوں میں پائی جاتی ہے۔ جی ہاں کچھ لوگ جان چکے ہیں اور جنہیں پتہ نہیں چلا انہیں ہم بتا دیتے ہیں ۔۔یہ ہیں چائے کے نشئی جو مسلمانوں کے ہر گلی کوچے غرض ہر گھر میں بکثرت پائے جاتے ہیں ۔
ایک تو یہ مسلمان اور ان کا چائے سے عشق کبھی ختم نہیں ہو گا۔ میں اکثر سوچتی ہوں کہ چائے کو تو مسلمانوں کا نیشنل ڈرنک ڈکلئیر کر دینا چاہیے کیونکہ جتنے دوسروں میں ڈرگ ایڈکٹ ہوتے ہیں اتنے ہمارے بیچ میں چائے کے نشئی ہیں ۔ شادی ہو تو چائے ۔۔۔ مہمان آئے تو چائے ۔۔۔ کوئی بیمار ہو تو چائے ۔۔۔کوئی تھکا ہوا ہو تو چائے ۔۔۔کوئی زندہ ہو تو چائے ۔۔۔کوئی مر جائے تو چائے ۔۔۔ صبح چائے۔۔۔ دوپہر چائے ۔۔۔شام چائے ۔۔۔رات چائے ۔۔۔بس کسی طرح اس قوم کا نشہ نہیں ٹوٹنا چاہیے۔
اس قوم کے لیے ہر دن چائے کا دن ہے۔ عید کے دن چائے ۔۔۔ یوم عاشورہ کو بھی چائے ۔۔۔ حج کے دنوں میں بھی چائے ۔۔۔ ان کا بس چلے تو چائے کے انجیکشن بھر بھر کے لگائیں ۔
اس قوم کے محققین بھی اسی نشے کے عادی مجرم لگتے ہیں ۔ایک تحقیق کے مطابق انہوں نے چائے کو حلال نشہ قرار دیا ہے ۔بعض لوگوں نے تو چائے کو سر درد ،جسم درد غرض ہر بیماری کا علاج قرار دیا ہے ۔
اس قوم کی آنکھ کھلتی بھی چائے سے ہے اور بند بھی چائے سے ہوتی ہے۔ کچھ لوگ تو اس خطرناک حد تک مریض ہیں کہ انہیں ہر گھنٹے میں دو کپ چائے چاہیے ہوتی ہے۔
اور اگر کوئی مجھ جیسا قسمت کا مارا ان کے سامنے چائے کی برائی کر دے تو یہ ہاتھ منہ دھو کر بلکہ نہا کر اس مظلوم کے پیچھے پڑ جاتے ہیں ۔ ان چائے کے کپ کے قیدیوں کو چائے کی ایک سو ایک خصوصیات معلوم ہیں جن کے متعلق میں اور آپ سوچ بھی نہیں سکتے۔
چائے پینے والوں کے بھی عجیب لوجک ہوتے ہیں اور اگرآپ کبھی ان کا موبائل کھولیں تو گیلری چائے کی تصویر سے شروع ہو کر چائے پر ہی ختم ہو جاتی ہے۔ان کا واٹس ایپ اسٹیٹس ہو یا انسٹا گرام سٹوریز،اور ہائی لائٹس ہر جگہ چائے براجمان نظر آتی ہے۔
یہ چائے پینے والوں نے فلسفے میں پی ایچ ڈی سے بھی آگے کی ڈگری لے رکھی ہوتی ہے۔ ایک موصوفہ سے پوچھا کہ بھئی چائے کی آپ کی زندگی میں کیا اہمیت ہے؟ تو ان کا معصومانہ مگر قدرے فلسفانہ جواب ملاحظہ فرمائیے ۔کہنے لگیں زندگی چائے کا کپ ہی تو ہے۔ کچھ لوگ پانی کی طرح ہیں آپ کی زندگی انہی سے بنی ہے یعنی آپ کے والدین اور کچھ لوگ چائے کی پتی کی طرح ہوتے ہیں تھوڑے کڑوے مگر زندگی کا رنگ گھولتے ہوئے یعنی آپ کے خونی رشتے بہن بھائی وغیرہ کچھ لوگ دودھ کی طرح ہوتے ہیں زندگی کی کڑواہٹ اور اس کے رنگ کو کم کرتے ہوئے یعنی آپکے شریک حیات اور کچھ لوگ الائچی کی طرح ہوتے ہیں زندگی میں خوشبو بکھیرتے ہوئے یعنی آپکی اولاد آپ کی پوری زندگی اور چائے کا ذائقہ بدلتے ہوئے ۔میرا دل چاہ رہا تھا ان کا تیار کردہ کپ انہی پر انڈیل دوں۔ارے باجی آپ سے ایک بات پوچھی ہے سلیس اور سادہ اردو میں جواب دیں مگر انہوں نے تو فلسفے کا پورا پیراگراف سنا دیا۔ میں نے بھی طنزاً کہا ْآپ اس چائے کے کپ کا کیا کرتی ہیں محترمہ کہنے لگیں گھونٹ گھونٹ پیتی ہوں اور زندگی جیتی ہوں ۔لو جی بات ختم۔۔۔ ہم تو ہاتھ جھاڑ ایک کونے سے لگ گئے ۔
کچھ لوگ تو اس نشے میں شاعر ہی بن گئے ۔ان کی لاجک سنیں۔
شعر عرض ہے۔۔
بلا وجہ میں چائے نہیں پیتا
پیتا ہوں غم بھلانے کے لیے



مزے کی بات تو یہ ہے کہ یہ چائے کے نشئی جو خود کو ٹی لورز کہتے ہیں ان میں سے نوے فیصد لوگ خود چائے نہیں بنا سکتے۔ کیونکہ یہ ٹی لورز ہیں ٹی میکرز نہیں ۔اگر آپ کے ہاتھ چائے کی پتی سے واقف ہیں اور آپ جادوئی ذائقہ رکھتے ہیں یعنی آپ نے ایک بار اپنی صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے انہیں چائے بنا کر دے دی تو بس. اب آپ گئے کام سے۔۔۔ اب یہ ٹی میکرز کی مستقل اور بلا معاوضہ جاب آپکو مبارک ہو۔اب آپ کے دن رات شب و روز سب کچھ اس چائے کو بناتے ہوئے گزرا کرے گا۔بقول میرے۔۔۔شعر عرض ہے۔۔۔۔
مجھے زندگی سےمزید کچھ بھی مطلوب نہیں ہے
کافی ہے میرے لیے دو کپ چائے اور ایک تم!
اس سے پہلے کہ آپ کا میٹر گھومے اور آپ جا کر مجھے ان باکس میں دو چار صلواتیں سنائیں میں چلتی ہوں ۔
ایک اہم اعلان ۔۔۔ اہہم اہمممم۔۔۔ میں بھی چائے بناتی ہوں۔۔۔ چائے پلاتی ہوں ۔۔۔ ڈھیروں کپ بناتی ہوں۔۔۔ روز بناتی ہوں ۔۔۔ سوتے میں بھی بناتی ہوں ۔۔۔۔جاگتے میں بھی بناتی ہوں ۔۔۔۔ کبھی کبھار پیتی بھی ہوں۔۔۔ بہت سوں سے اچھی بناتی ہوں۔۔۔ اس آرٹیکل کو پڑھتے ہوئے مزاح کو انجوائے کریں اور کمینٹس میں ہتھ ہولا رکھیں۔ تو فائنلی اللہ حافظ !چائے پیے اور پیتے رہیں مگر خود بنائیں اور خود پئیں۔ اپنی مدد آپ۔۔۔ چائے لورز زندہ باد اور چائے میکرز ڈبل ٹرپل زندہ باداپنا تو ایک ہی اصول ہے۔۔۔ ایک ہی نعرہ ہے ۔۔۔جیو اور جینے دو!




One Comment

  1. Sidra Ramzan

    چائے سے تنگ ٹی میکرز کی فریاد

    😂🤣😅

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *