Khaas Baat Hai

Poetry

Noor-e-Qalb

میں تیرا رہا
تمام عمر رہا
کوئی بات نہیں
تو میرا رہا
کچھ پل رہا
خاص بات ہے
میں سنتا رہا
خاموش ہی رہا
کوئی بات نہیں
تو بولتا ہی رہا
اورمسلسل رہا
خاص بات ہے
میں وہیں رہا
بڑی دیررکا رہا
کوئی بات نہیں
تو چلا گیا
مڑا نہیں
خاص بات ہے
میں نگاہیں تجھ پہ جمائے
تجھے تکتا ہی رہا۔۔۔
کوئی بات نہیں
تو جھکائے سر
چپ کھڑا رہا۔۔۔
خاص بات ہے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *