Poetry
Gul Husna (Hasnaat Mehmood)
بیتے زمانوں کی بات تھی
خوشیوں کی برسات تھی
ہوا رقص کرتی تھی
چمن میں روشنی تھی
سکون قلب زندہ تھا
الفت عملی تصویر ہوا کرتی تھی
وہی تو دور حیات تھا
جو روٹھ گیا
اب تو بس دور ہے
نفسا نفسی کا،انا کا
ظلم کا، جنگ وجدل کا
اب تو بس انتظار ہے
زمانہ بیت جانے کا
اک نئی روشن صبح کا
نجانے کب وہ لوٹے گی
اور زندگی پھر مسکرائے گی