Urdu Poetry

Dr. Sana Afroz

یا رب ترے کرم نے جو حوصلہ دیا ہے۔
مایوسیوں کی شب میں امید کا دیا ہے ۔
بھٹکے ہوؤں کو منزل ،بہکے ہوؤں کو رستہ
تو نے چراغِ رحمت پل میں جلا دیا ہے ۔
سورج کی ضو فشانی قدرت ہے تیری یا رب
تاروں کے قمقموں سے شب کو سجا دیا ہے ۔
تو چاہے تو بنا دے گلزار نار یک دم ۔
تونے سمندروں میں بھی راستہ دیا ہے ۔
دونوں جہاں کی رحمت دے کر رسولِ حق ﷺ کو
مجبورُ ناتواں کا حامی بنا دیا ہے ۔
مولا مری مدد کو کوئی نہیں ہے آتا
بس اک ترے کرم نے ہی آسرا دیا ہے ۔
ہے خیر اور شر میں کیا فرق دیکھنے کو
دینِ محمّدی ﷺ نے اک آئینہ دیا ہے ۔




Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *