Naziq

UN:  001NQZI

Genre:  Murder , Mystery, Revenge, Love, Sacrifices, Emotions, Strong Heroine

Troup:  براؤن شفا یابی کا رنگ Brown the Color of Healing and Colors theory

Status: Ongoing Novel (Ep-12 to 14 published)

Insta I’d: @layan.butt / @layan_butt

ناول “نازق” ايك دلچسپ كہانى ہے جو انسانى جذبات،محبت، اور قربانى كے گرد گهومتى ہے ناول ایک قتل کی کہانی ہے اس ناول ميں ايك لڑكى كى زندگى كا احوال بيان كيا گيا ہےجو اپنى زندگى مين مختلف چيلنجز كا سامنا كرتى ہے۔اپنی فطرت اور مضبوط ارادوں كے ساتھ، وهاپنے بھائی کے قاتل کو اس کے انجام تک پہنچانے کی جدوجهد كرتى ہے۔ناول مين كرداروں كى گمرائى اور ان كے تعلقات كىپيچيدگيان بہت خوبصورتى سے پيش كى گئى بیں. یہكانى نہ صرف زندگى كى تلخيون اور مشكلات كے گرد گھومتی ہے بلکہ ان مشکلات میں آنے والی خوشیوں کا بھی ذکر ہے. “نازق” ايك ايسى كانى ہے جو قارى كوجذباتى طور پر متاثر كرتى ہےاور انهين سوچنے پر مجبور كرتى ہے

Nazik is a social Romantic Urdu Novel written by Layan Butt.

Naziq is written by Layan Butt. It identifies various themes such as Murder , Mystery, Revenge, Love, Sacrifices, Emotions, Strong Heroine. Naaziq is one of the famous Urdu novel and is available on the website of Safar-e-Adab Publications to read online for free.

Jawan-e-Isteqlal

UN: 001JEI

Genre: Patriotic

Status: Complete Afsana

Insta I’d: @kiran_habib7

یہ افسانہ 1965 کی جنگِ ستمبر کے پس منظر میں لکھا گیا ہے، جس میں سیالکوٹ کے قریب چاؤنڈا (Chawinda) کے میدان کی فیصلہ کن لڑائی کو تخلیقی انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ کہانی صرف جنگ کے گولوں اور ٹینکوں تک محدود نہیں رہتی بلکہ اس کے ساتھ جڑی قربانیوں، دعاؤں، ماؤں کی بےچین آنکھوں اور دوستوں کے اٹوٹ رشتے کو بھی اجاگر کرتی ہے۔ مرکزی کردار عرفان اور سلیم کے ذریعے یہ دکھایا گیا ہے کہ کس طرح ایمان اور حوصلے کے ساتھ قلیل وسائل کے باوجود دشمن کی کثیر فوجی طاقت کو شکست دی جا سکتی ہے۔ کہانی کا دوسرا زاویہ ریما (بھارت) اور مریم (پاکستان) کی گفتگو ہے، جو دکھاتا ہے کہ جنگ صرف سرحد پر نہیں لڑی جاتی، بلکہ دلوں میں بھی لکیر کھینچ دیتی ہے۔ افسانہ اس حقیقت کو نمایاں کرتا ہے کہ وطن کی محبت کے دو رنگ ہیں: ایک اس کے لیے جان دے دینا اور دوسرا اس کے لیے جینا اصل بہادری دوسرا رنگ ہے، کیونکہ زندہ رہ کر وطن کی خدمت کرنا ہی سب سے بڑا جہاد ہے۔

Haq Ya Sazish – Web Special Article

UN: 001HYS

Genre: Social issues

Instagram: @jihad_withpen

status: Complete Article

ہم ایک ایسے نظام کو اپنا چکے ہیں، جس کا قانون ساز انسان ہے، اللہ نہیں۔ جمہوریت میں عوام کو دیے گئے حقوق کیا واقعی حقوق ہی ہیں؟ اس تحریر کو پڑھ کر جواب مل جائے گا۔

Umeed Ke Jugnu – Web Special Afsana

UN: 001UKUJ

Genre: Reformative

Instagram: @amnasehr_official

status: Complete Afsana

یہ کہانی ہے آیت ابراہیم کی ،ایک ایسی لڑکی کی کہانی جس کے غموں کے ہمراز اندھیرے ہیں،جو زندگی کے دکھ،مایوسی اور تنہائی کے لمحات میں ہار نہیں مانتی ،بلکہ امید کے چھوٹے چھوٹے جگنوؤں کو تھام کر آگے بڑھتی ہے ۔
یہ کہانی آپ کو بتائیں گی کہ جب زندگی صبر کا امتحان لے اور رشتے زخم بن جائیں ،تب بھی اگر اللہ پر یقین باقی ہو تو اندھیروں میں بھی امید کے جگنو جگمگانے لگتے ہیں ۔
غم کے اندھیروں میں امید کے جگنو تھامنے کے لیے آیت ابراھیم کی اس کہانی کو پڑھیے-

The Girlhood Diaries

UN: 001TGHA

Genre: Non-Fiction /Self-Help / Educational (Teenage Girls)

Language: English

Status: Complete Novel

Writer’s Insta I’d: @girlhood.journey

Description: This book is specifically written for teenage girls to help them better understand their puberty, physical changes, and everyday issues. It includes simple and guiding tips about periods, self-confidence, and self-care. The book aims to give girls the knowledge that is often not available to them in a clear way.

Echoes Of Emptiness

UN: 001EOME

Genre: Non-Fiction / Spiritual Reflections

Language: English

Status: Complete Novel

Writer’s Insta I’d: –

Description:A journey through ten shades of emptiness that every soul experiences  from broken friendships and unanswered prayers to the spiritual distance from Allah. This book reflects on the causes, hidden lessons, and how emptiness can become a bridge to healing and faith.

Akhri Khat

UN: 001AALR

Genre: Love, Romance

Status: Complete Afsana

Insta I’d: @shehryartaseer14

ایک ایسے لڑکے کی کہانی جو اپنی محبت کی کہانی کا اختتام ایک آخری خط کے ساتھ کرنا چاہتا ہے۔ اور خط لکھنے کی یہ ناکام کوششیں اسے اس کے ماضی کے لمحات میں واپس لے جاتی ہیں۔

Qalb-e-Pinhaan

UN:  001QEP

Genre:  Marriage of convenience, Emergency Nikaah, Childhood Nikaah

Troupes:  Forbidden Love, Power couple, Strangers to Lovers
, Estranged spouses

Status: Ongoing Novel (Ep-03 published)

Insta I’d: @hamnasabooramir

 کہانی جنم لیتی ہے اسلام آباد کے پر شکوہ شہر میں ، سڈنی کی پر ہجوم گلیوں میں اور دیر کی برف سے ڈھکی ہوئی وادیوں میں۔ یہ کہانی ہے انتظار کی ، ایک خاموش بدلے کی اور ایک خواب کی ۔ وہ انتظار جو جاگتی آنکھوں اور قفل لگی زبان کے ساتھ کیا گیا۔ کہانی ہے بدلے کی جو عرصے سے سینے میں پنپتا رہا۔ کہانی ہے اس خواب کی جن کی جائے پناہ نم آنکھیں تھیں۔کچھ واقعات ایسے ہوتے ہیں جو یا تو آپ کو مضبوط بنا دیتے ہیں یا پھر آپ سے آپ کی ساری قوت کھینچ لے جاتے ہیں۔
 کچھ رشتے جو وقت کی دھول میں کھو جاتے ہیں ، مگر دل کی گہرائی میں زندہ رہتے ہیں۔
خامشی میں چھپی ایک ایسی پکار، جو صرف ایک دل ہی سن سکتا ہے۔
محبت، راز، اور تقدیر کا چکر وہ سفر جو ہر لمحے کو معنی بخشتا ہے۔

Yamm

UN:  001AMM

Genre:  Historical Fiction, Islamic Fiction, Ancient Egypt Era, Woman Oppression

Status: Ongoing Novel (Ep-12 Published)

Insta I’d: @itsmehayakhadija 

Description: انیسویں صدی کے مصر میں ایک ایسا سفاک بادشاہ حکمران تھا جو اپنی نخوت میں ڈوبا خود کو خدا کہلوانا چاہتا تھا۔ اُس کی سلطنت میں عورتیں سب سے زیادہ جبر کا نشانہ بنتیں؛ محل میں خوفناک رسومات ادا ہوتیں اور ہر پانچ برس بعد وہ ملک بھر سے عورتوں کو زبردستی جمع کروا کر اُن پر ظلم و تحقیر کے نئے سلسلے برپا کرتا۔

انہی رسومات کے دوران اُس کے سامنے ایک باایمان مسلمان لڑکی پیش کی گئی جس کی نگاہ میں خوف نہیں، یقین تھا۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا وہ اپنے ایمان اور استقامت سے اُس جابر بادشاہت کو چیلنج کر سکے گی، یا ظلم کی یہ تاریک رات مزید دراز ہو گی۔