Complete Novel

Manal Sana

Novel: Mann Tu Shudam by Manal Sana

status : Complete Novel

Genre: Age difference base, Rude heroine based, humble and caring hero, doctor hero, village story, Second marriage based, After marriage based

دنیا کی ہر شے فانی ہے۔ہر جذبہ بھی ہمیشہ نہیں رہتا بلکہ وقت کا پہیہ جس رفتار سے چلتا ہے اُسی رفتار سے اشیاء فنا اور جذبے ماند پڑ جاتے ہیں۔مگر ایک لفظ ہے ‘محبت’یہ ایسا جذبہ ہے جِسکو فنا نہیں۔اور ہو بھی کیوں؟ بھلا محبت کوئی مادی جذبہ ہے؟ یہ تو خوبصورت احساس ہے وجودوں سے کہیں دور جہاں روح بستی ہے۔ہاں یہ وہ جذبہ ہے جو فنا نہیں ہوتا۔پھر اِسی جذبے کے تحت تو کہانیاں شروع ہوتی ہیں۔جس میں کچھ کردار اپنا آپ وار کر محبت کے لیے قربانیاں دیتے ہیں، کچھ محبت کو پالیتے ہیں اور کچھ کھو دیتے ہیں۔تو یہ کہانی بھی اِسی طرح محبت کے گرد گھومتے کرداروں کی ہے۔کچھ کردار محبت کی خاطر قربانی دے کر اپنی داستان امر کریں گے اور کچھ محبت ہی کو امر کر دیں گے۔محبت میں صرف دو ہی حدیں ہوتی ہیں۔ایک میں انسان خود غرض ہو جاتا ہے…..اور دوسری میں انسان بےغرض ہو جاتا ہے۔تو اِس کہانی میں ایک خود غرض کردار ‘بریرہ’ کا ہے۔جسے اپنی محبت کے سوا اور کچھ نہیں سوجھتا۔اور دوسری طرف ابتہاج ہے….ایک بےغرض کردار….جسے ‘بریرہ’ کے سوا کچھ نہیں سوجھتا۔جو “مَن تُو شدم” کی حد تک بریرہ کی محبت میں گرفتار ہے۔پھر ایک اور کردار ہے جو کہ ‘ناز’ کا ہے۔یہ وہ کردار ہے جو محبت کی خاطر قربانی دے کر اپنی داستان امر کرتا ہے…اور جسے ابتہاج کے سوا کچھ نہیں سوجھتا۔اِسی طرح مختصر سی یہ کہانی کچھ درد سہتے کرداروں کے ساتھ شروع ہوتی ہے جو اختتام پر ناجانے کیا رُخ اختیار کر لے۔اختتام میں ناجانے کونسا کردار کس کی محبت میں ابتہاج کی طرح “مَن تُو شدم” کی حد تک جا نکلے۔شاید ابتدا میں ہی اختتام واضح لگنے لگے، کہانی بہت سادہ سی لگے یا ناجانے قارئین کو کیا لگے۔؟

Instagram Id: @manalsana_the_novelist

Note: If it’s not working/PDF is not opening connect with vpn or try in another browser (chrome/Firefox) (download Firefox from playStore login with your emai I’d . copy this link & paste there.)

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *