Raah e Wafa

N:  001REW

Genre:  Spirituality, Self- help, Thrill/action, Loyality, Social Romance.

Trope:  Childhood Lovers

Status: Ongoing Novel (Ep-05 published)

Insta I’d: @noorulainkhan_writes

یہ داستان ہے اُن قدموں کی جو وفا کی راہ پر چلتے رہے، چاہے زخموں کا موسم کتنا ہی طویل کیوں نہ تھا۔ جذبات، جاسوسی، سسپنس، اور خود شناسی سے گندھی یہ کہانی ہے تین مختلف کرداروں کا جو اپنی اپنی منزل کی تلاش میں سرگرداں ہیں۔

Raah e Wafa is a social Romantic Urdu Novel written by Noor Ul Ain Abdul Wadood.

Raah e Wafa is written by Noor Ul Ain Abdul Wadood. It identifies various themes such as Spirituality, Self- help, Thrill/action, Loyality, Social Romance. Raah e Wafa is one of the famous Urdu novel and is available on the website of Safar-e-Adab Publications to read online for free.

Girdab

UN:  001GDB

Genre:  Slow burn, revenge, emotional conflict, tragedy, social realism, redemption

Status: Ongoing Novel (Ep-02 published)

Insta I’d: @mehak.arif.official

 ایک خاموشی، ایک طوفان…
چند ٹوٹے،بکھرے دلوں کی داستان۔
ایسے لوگوں کی کہانی، جو بے گناہ ہوتے ہوئے بھی سزا کاٹتے رہے۔ جنہوں نے دشوار حالات میں بھی صبر کی چادر اوڑھے رکھی۔
اور وہ،جنہوں نے دکھ سہہ کر سکھ کو خود پر حرام کر لیا۔
وہ لوگ جن کی خاموشی ان کا سب سے بڑا جرم ٹھہری۔
اور پھر ایک ایسا گِرداب …جس نے سب کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
کیونکہ…
خواہ مجبوری ہو یا محبت…گِرداب میں سب ڈوب جاتا ہے۔

Mein Aur Tum

UN: 001MAT

Genre: Feminism, Domestic Violence, Social Issues

Theme: Feminism, Empowerment, Domestic Violence, Identity, Freedom, Hope and Transformation, Social Issues.

Status: Complete Afsana

Insta I’d: @_samiya_rani

ان سرمئی تصورات کے نام جنہوں نے دو انسانوں کو” ہم” سے” میں اور تم ” کر دیا.

Mein Aur Tum is an Urdu Afsana written by Samiya Rani.

Mein Aur Tum Afsana is written by Samiya Rani. It identifies various theme such as Feminism, Domestic Violence, Social Issues. Mein Aur Tum is one of the famous Urdu Afsana and is available on the website of Safar-e-Adab Publications to read online for free.

Maahiyat

UN:  001MTHA

Genre:  Love triangle, Thriller, A journey of finding yourself, Social Issues, Romance

Status: Ongoing Novel (Ep-01 to 06 published)

Insta I’d: @sania_hussain_writes

کبھی کبھی انسان خود کو ہی کھو دیتا ہے۔ نہ چہرہ باقی رہتا ہے نہ پہچان۔ صرف ایک سوال رہ جاتا ہے۔ میں کون ہوں؟
ماہیت ایک ایسی داستان ہے جو بظاہر کامیاب، مضبوط، اور مکمل دکھنے والے کرداروں کے اندر چھپی اُس سچائی کی پرتیں کھولتی ہے جو دنیا کی نظر سے اوجھل ہے۔ یہ کہانی ہے اُن لوگوں کی جو زندگی کی دوڑ میں اپنے اصل وجود کو پیچھے چھوڑ آئے ہیں۔ جو دکھتے کچھ اور ہیں مگر اندر سے ٹوٹے اور بکھرے ہوئے ہیں۔
یہ ناول سچ اور جھوٹ کے درمیان جھولتے ضمیر، ذات کی تلاش، اور روح کی پکار پر مبنی ایک ایسا سفر ہے جو ہر انسان کو اپنی ہی ماہیت پر سوچنے پر مجبور کر دیتا ہے۔
کیا ہم واقعی وہ ہیں جو دنیا ہمیں سمجھتی ہے؟ یا وہ جو ہم خود سے بھی چھپاتے ہیں؟

Sakoot

UN: 001SOTO

Genre: Social issues

Status: Complete Article

Insta I’d: –

سکوت” ایک ایسی تحریر ہے جو ذہنی صحت جیسے نازک اور حساس موضوع کو  بیان کرتی ہے۔ یہ اُن دلوں کی ترجمانی ہے جو باہر سے مسکراتے ہیں مگر اندر سے ٹوٹ رہے ہوتے ہیں۔ معاشرے کی بےحسی، والدین کی امیدوں کا بوجھ، نوجوانوں کا خاموش اضطراب، اور بچوں کے اندر پلتا خوف  یہ سب کچھ اس مضمون میں نہایت نرم انداز میں بیان کیا گیا ہے۔یہ تحریر صرف پڑھنے کے لیے نہیں، بلکہ محسوس کرنے کے لیے لکھی گئی ہے  تاکہ ہم سیکھ سکیں کہ خاموشی میں چھپی صدا کو کیسے سنا جاتا ہے، اور ٹوٹنے سے پہلے کسی نازک دل کو کیسے تھاما جاتا ہے۔

Dushman-e-Yaar

UN: 001DMEY

Genre: Contemporary Fiction | Women-Centric Drama | Social & Emotional Realism  

Status: Complete Afsana

Insta I’d: @shanzay_khan_official02

Description: “دشمنِ یار” ایک ایسی عورت کی سچی کہانی ہے جس نے محبت میں دھوکہ کھایا، دوستی میں زخم سہے، لیکن اپنے صبر اور بیٹے کی محبت سے زندگی کو شکست نہ کھانے دی۔
یہ افسانہ صبر، عورت کی خودداری اور رب کے انصاف پر یقین کی نمائندگی کرتا ہے۔

Raqs-e-Dard

UN:  001AQS

Genre: Emotional Fiction, Women-centered, Social, Spiritual

Status: Complete Novel

Insta I’d: @moonlitscripts_a

وہ عورتیں جو چیخنا چاہتی تھیں مگر زبان کو صبر کا روزہ دے رکھا تھا…
وہ جو دکھ سہتی رہیں، مگر دنیا کے سامنے
مسکراہٹ اوڑھے رہیں…
“رقصِ درد” اُنہی عورتوں کی کہانی ہے —
جن کے اندر ہر روز ایک جنگ لڑی جاتی ہے،مگر وہ اپنے اندر ایک طوفان لیے،خاموشی سے رقص کرتی رہتی ہیں۔

Sitaron Ki Chhaon

UN:  001SKCH

Genre: Love, social

Status: Complete Novel

Insta I’d: @mehtabzworld

 
کچھ زندگیاں کہانیوں کی طرح نہیں ہوتیں کہ جہاں ہر سوال کا جواب اور ہر درد کا مداوا لکھا ملے۔ کچھ زندگیاں زخموں کی صورت سانس لیتی ہیں جہاں ہر قدم پر آزمائش، ہر موڑ پر انگلیاں، اور ہر راستے پر سوال کھڑے ہوتے ہیں۔ اس کہانی میں بھی دو ایسے ہی کرداروں کی زندگی دکھائی گئی ہے۔
یہ کہانی صرف مصفرہ کی نہیں بلکہ ان سب کی ہے جو کرائے کے گھروں میں سانس لیتے ہیں مگر جڑیں کبھی نہیں پکڑ پاتے۔ یہ کہانی ہے عرشمان کی جو عام محنتی لڑکا تھا مگر اس نے اپنی ذات کو منوایا۔ اور اندرون لاہور کی ان گلیوں میں اس کی واپسی مصفرہ کے لیے ایک پناہ گاہ بنے گی۔
اور پھر کچھ ولی خان جیسے لوگ ہوتے ہیں جو سمجھتے ہیں کہ عورت کو خرید لینا ممکن ہے۔ کہ عزت صرف ایک فیصلہ ہے جو طاقتور کے ہاتھ میں ہوتا ہے۔ مگر وہ نہیں جانتے کہ کچھ عورتیں سودے بازی کے لیے پیدا نہیں ہوتیں وہ یا تو اپنی سچائی پر جیتی ہیں یا پھر فنا ہو جاتی ہیں مگر جھکتی نہیں۔
مگر ان تمام سوالوں کے درمیان ایک جذبہ خاموشی سے پلتا ہے۔ محبت کا جذبہ۔ وہ محبت جو ضد نہیں، زبردستی نہیں، بلکہ وقت کے ساتھ اپنی پہچان خود بناتی ہے۔ وہ محبت جو مصفرہ کو خود پر یقین دلاتی ہے۔ اس کی زندگی کے ہر خسارے کو مٹاتی ہے۔ اسے ابدی بہاروں سے روشناس کرواتی ہے۔

Band Mutthhi Me Jugnu – Web Special Novel

Band Mutthhi Me Jugnu by Zunaira Saif (Web Special Novel)

UN:  001GNU

Genre: Social , Romance , Inspiration , Childhood trauma ,Independent working women ,Mystery  , Feminist based

Status: Complete Novel + Long Novel + web Special Novel

Insta I’d: @saif.zunaira

کہانی چند مخصوص کرداروں کے درمیان گھومتی ہے جو کہ ہمارے معاشرے کے ہی کردار ہیں جن کی زندگی کسی نا کسی ٹراما کی نذر ہوتی رہتی ہے  ، جن میں ایک کردار بچپن کے ٹراما کی وجہ سے بہت سفر کرتا ہے اور لوگوں کے رویوں کے باوجود سائیکاٹرسٹ کی مدد سے اس سے نکل آتا ہے ، اس کے بعد کہانی دو اور کرداروں کے درمیان بہت خوبصورتی سے چلتی ہے جو اپنی عزت نفس کو سب سے آگے رکھتے ہیں اور بڑی روانی اور خوبصورتی سے اپنے فیصلے لیتے ہیں اور منزل تک پہنچتے ہیں ۔ یوں یہ پوری کہانی ہی مجموعی طور پر عزت نفس پر لکھی گئی ہے ۔

Andhi Riwayat

UN: 001RIW

Genre: Reality based, Love marriage, Reality based, Social issue

Status: Complete Afsana

Insta I’d: @rimshaawrites

یہ کہانی ہے ایک ایسی لڑکی کی جس نے محبت کا انجام جاننے کے باوجود محبت کرنے کی غلطی کی تھی ۔۔ اور اپنی محبت کو پانے کے لیے ایک ایسا قدم بھی اٹھایا، جس کے بعد اسے اس کے اپنے گھر والے بھی  قبول نا کر سکے۔۔
یہ کہانی ہے ایک  ایسی روایت کی جس کی آڑ میں اندھا ہو کر ایک باپ اپنی بیٹی کو، اور ایک بھائی اپنی بہن کو اپنے ہاتھوں سے قتل کرنے سے بھی نہیں چوکتا۔