Takht

UN:  001KHT

Genre: Contemporary, social, suspense 

Status: Complete Novel

Insta I’d: @rumaisa_shehzadi_official

 کہانی روم اور لاہور دو شہروں کی ہے۔ کہانی میں خون اور خوشبو کو بڑے خوبصورت انداز میں پوٹرے کیا گیا ہے۔۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ کہانی پرانے وقت کی ہے مگر اس کا تعلق آج کے معاشرے سے ہے۔ لاہور مجھے دل سے بہت پسند ہے اور اپنی کہانیوں میں مختلف زاویوں سے اسے بیان کرتی ہوں، اس کہانی میں بھی میں نے لاہور کے ایک نئے رنگ کو پینٹ کیا ہے۔ قاری کو خوشی بھی ہوگی اور دکھ بھی مگر یہی کہانی ہے۔ اچھی بات یہ ہے کہ کہانی آپ کو اپنے اردگرد ہوتے واقعات سے بہت ملتی جلتی لگے گی اور یہی مجھے سب سے اچھا لگتا ہے۔ کہانی میں سیاست ہے، محبت ہے، خون اور خوشبو ہے، کہانی محض ایک کہانی نہیں ہے۔

Risaal

UN: 001RLSA

Genre: Social, Family based, Romance

Status: Complete Afsana

Insta I’d: @rabiya_shamim.official

یہ کہانی ایک ایسی لڑکی کی ہے جس کو عزت کے خاطر ایک غیر لڑکے سے بیاہ دیا جاتا ہے شادی کی پہلی رات ہی وہ اسے چھوڑ جاتا ہے بعد میں ساری غلط فہمیاں دور ہو جاتی ہے ۔

Main Wahan Se Hun

UN: 001MWSH

Genre: Socially reflective, Romance, Suspense, Palestine Based

Status: Complete Afsana

Insta I’d: @_bintenaeem

یہ فلسطین کے موجودہ حالات اور ان کی مشکلات کو پیش نظر رکھ کر لکھی گئی ایک تصوراتی کہانی ہے جسکا مقصد چند بے خبر مسلمانوں کو جگانا ہے اور اس سر زمین کے لیے کوشاں ہر اس انسان کے حوصلے بڑھانے کی ایک ادنی سی کوشش ہے جو فلسطین کے لیے تگ و دو کر رہا ہے۔ ہر انسان کی کوشش مختلف ہے انداز مختلف ہے مگر منزل اور مقصد یکتا ہے۔ میری قرآن کی ساتھی راحمہ رانا جن کے ساتھ میرا وقت تو بہت قلیل گزرا لیکن انکی چند اہم ایسی کوششیں جنھوں نے مجھے فلسطین کے حالات سے تو باخبر کیا ہی مگر مجھے یہ بھی سکھایا کہ آخر ہم کیا کریں۔تو یہ کہانی ہر اس انسان کے لیے جسے یہ سوال پریشان کیے ہوۓ ہے کہ 
                      “آخر ہم کیا کریں؟”

Maskan

UN:  001MSKN

Genre:  Drama, Tragedy, Love story, Suspense, Romance, Crime thriller, Revenge, Psychological Fiction, Social fiction

Status: Ongoing Novel (Ep-06 published)

Insta I’d: @komal_s_mughal

مسکن ایک ایسی داستان ہے جہاں محبت، رشتے اور راز ایک دوسرے میں گندھے ہوئے ہیں۔ یہ صرف ایک جگہ نہیں، بلکہ ایک احساس ہے۔ ایک ایسی پناہ گاہ جہاں وقت رُک جاتا ہے، مگر دلوں کی دھڑکنیں کبھی نہیں تھمتیں۔یہاں ہر کردار اپنی ذات کا ایک گوشہ چھپائے ہوئے ہے۔کوئی اپنے ہی قلم کے لفظوں میں بکھراہوا۔۔کوئی یادوں کے سائے میں جیتا  ہوا۔۔۔کوئی طاقت کے نشے میں ڈوبا ہوا۔۔۔اور کوئی انصاف کے سفر میں اپنے زخموں سے لڑ نے کوتیار۔ کہانی کے سب کردار مسکن کی سرزمین پر ایسے جُڑتے ہیں کہ اُن کے راز، اُن کی محبتیں اور اُن کے زخم وقت کے ساتھ ساتھ کھلتے جاتے ہیں۔

Khayin

UN: 001KNIH

Genre:  Historical Fiction, Romance Thriller, Drama

Status: Complete Novel + Long Novel

Insta I’d: @abdulahad._.official

ہر صدقِ دل پر مبنی محبت سچی نہیں ہوتی۔

ہر شدت بھری آرزو مقدر بننے کے لائق نہیں ہوتی۔

ہر پُر مسرت اور پائیدار بندھن ہمیشہ قائم نہیں رہتا۔.

کچھ محبتیں، کچھ آرزوئیں، کچھ بندھن آزمائش بن کر آتے ہیںنفس کے وہ  بہکاوے، جو خواہشات کا پجاری بنا دیتے ہیں۔.

پھر جو خالق کی رضا چھوڑ کر اپنے نفس کو معبود بنا لے،وہ خائن ہو جاتا ہے!خود سے، اپنے رب سے، اپنے ہی نصیب سے۔

بیسویں صدی کے امرتسر میں ایک خائن ایسا بھی تھا۔.جس نے محبت کے نام پر بغاوت کو اپنا مقصد سمجھا،جو خواہشات کے فریب میں سب کچھ چھوڑ آیا،جو ناطے توڑ کر جنون کی راہ پر چل نکلا۔لیکن اس دیوانگی کی راہ پر ایک حقیقت وہ بھول گیا……

خائن جل جاتا ہے، خود کی لگائی آگ میں۔