Meezan-e-Adal

by Falak Asiya Self-Published Genre:Suspense, Political Thriller, Romantic, Islamic, based on justice Status: Ongoing Episode Number :2 Instagram Handle: @f_asiya_official اردو تعارف یہاں کوئی کردار خالی ہاتھ نہیں آیا۔ ہر ایک کے ساتھ ایک راز ہے، جسےوہ خود بھی پورا نہیں جانتا۔ ایک لڑکی ہے، جو انصاف کے لیے لڑ رہی ہے۔ مگر جس انصاف …

Kanwal

UN:  001KNLW

Genre:  Mystery and suspense

Theme:  Revenge

Tropes:  Slow burn

Status: Complete Novel + Long Novel

Insta I’d: @aishamariam.writer

یہ کہانی ایک ایسی لڑ کی کیہے جو کمزوری سے طاقت بننے کا سفر طے کرتی ہے۔
بچپن میں باپ کی موت اور چچا کی دھوکے بازی نے اس کے اندر انتقام اور سچ کی تلاش کی آگ بھڑکا دی۔وہ اس دنیا میں انصاف لینے نکلی جس نے اس کے باپ کی محبت، اس کی جائیداد، اور اس کا سکون چھین لیا تھا۔
ایک غلط فہمی  اسےاس مقام تک لے جاتی ہے جہاں وہ محبت، نفرت، اور انتقام میں فرق بھول جاتی ہے۔’’کنول‘‘صرف ایک کہانی نہیں، بلکہ اس سفر کی داستان ہے جہاں دھوکہ، غلط فہمی اور سچائی ایک دوسرے سے گتھم گتھا ہو کر انسان کو خود سے ملواتے ہیں۔

Gahroza-e-Noorak

UN:  001GEN

Genre:  Slow Burn Relationship, Emotional Connection (Unspoken Bond), Mystery & Hidden Truth, Jealousy to Protection, Unknown Connection, Found Family Vibe, Supernatural Influence

Theme: Supernatural Mystery + Psychological + Emotional Bond + Dark Fantasy

Status: Ongoing Novel (Ep-01 to 08 published) (First Draft)

Insta I’d: @itx.noor_jahan

یہ کہانی صرف تین لوگوں کی نہیں… بلکہ ان احساسات کی ہے۔ یہ کہانی ہے مہرو، حزامہ اور ابراہیم کی جہاں ایک انجانی دھن اور خاموش سرگوشیاں ان کی زندگی میں ایک ایسے وجود کو لے آتی ہیں جو کبھی گیا ہی نہیں تھا… بس خاموش ہو گیا تھا۔ وہ خود سامنے نہیں آتا۔
بلکہ ایک خیال بن کر آہستہ آہستہ دل اور ذہن میں جگہ بناتا ہے،
وسوسوں کی طرح پھیلتا ہے…
اور ہر سوچ پر حاوی ہو جاتا ہے۔ جیسے جیسے وقت گزرتا ہے،
یہ راز گہرا ہوتا جاتا ہے اور تینوں ایک ایسی حقیقت کے قریب پہنچتے ہیں، جس کی واپسی…
شاید پہلے ہی شروع ہو چکی ہے۔

Qafas

UN:  001FAS

Genre:  Thriller, enemies to lovers, Marriage of Convenience, Suspense

Status: Complete Novel + Long Novel

Insta I’d: @enchanting.chapterss

آنیہ سرور ایک عام سی لڑکی ہے۔ جسے ہر طرف سے پیار ہی پیار ملا تھا۔ تلخیاں اس نے اپنی زندگی میں کبھی نہیں دیکھی۔ اس کی زندگی تب بدلی جب وہ ایک شادی میں اپنے والد کے دوست کے بیٹے سے ملی۔ اس دن کے بعد کچھ بھی پہلے جیسا نہیں رہا۔ نہ گھر والے نہ باہر والے۔ ہر وہ رشتہ جو اس سے پیار کرتا تھا وہی اس سے نفرت کرنے لگا۔ اب وہ ان الجھنوں سے کیسے نکلے گی۔۔؟

براق مرزا ایک کامیاب معمار۔ جس کا کام ہی اس کی پہلی ترجیح ہے۔ پر جب وہ آئی تب سب بدل گیا۔ ہر ایک انسان پس منظر میں چلا گیا۔ بس وہ رہی۔۔۔ اور ایک سچ۔ ایسا سچ جس نے براق کی زندگی بدل دی۔ جس نے اسے تباہ کر دیا۔ کیا وہ دوبارہ پہلے کی طرح جی سکے گا۔۔؟ کیا یہ زندگی اسے دوسرا موقع دے گی۔۔؟

Zindagi Azmaish Hai Magar

UN:  001ZAHM

Genre: Agent based / Rape survivor/ Revenge / Haters to lovers/ Suspense/ Emotional / Rape Victim/ Family drama/ Social issues/ Islamic/ Reversion To Islam Based

Status: Complete Novel + Long Novel

Insta I’d: @mrsfazalmemon96

ایک لڑکی کی کہانی جس کی زندگی آزمائشوں سے بھری تھی، جسے اسکے ماں باپ نے شرمندگی سے اسے اوون ہی نہ کیا، بھائی کے زیر سایہ پلنے والی اس لڑکی کی شادی ہوئی تو شوہر پہلی رات ہی مر گیا، بیوگی نبہانی چاہی تو ایک حادثے نے اسکی بےرنگ زندگی کو اور بھی تباہ کردیاایک بھائی کی کہانی جس نے چھوٹی بہن کو باپ بن کر پالا کہ باپ تو بڑھاپے کی اولاد اور وہ بھی لڑکی سے زمانے سے شرمندہ ہوتا پھرتا تھا۔۔۔۔ نہ چاہنے کے باوجود چھوٹی عمر میں اسے وداع کیا کہ اسکی زندگی سہل ہو کہ تقدیر نے اس کم سن کو دو گھنٹے بعد ہی بیوہ کردیا وہ بہن کیلئے خاندان سے لڑ گیا لیکن قسمت سے نہ لڑ سکا نہ اپنی اور نہ اسکی۔۔۔۔ایک رئیس زادے کی کہانی جس کی انا و تکبر نے اسے کہیں کا نہ چھوڑا۔۔۔۔۔۔

Razin

UN:  001ZIN

Genre: Crime, Mystery, Suspense, Thriller

Status: Ongoing Novel (Ep-04 published)

Insta I’d: @mariyam_nazim_

“رازین” ایک کرائم مسٹری اور سسپنس تھرلر ہے جس کی کہانی پوشیدہ حقائق، جذباتی صدموں اور پیچیدہ رشتوں کے گرد گھومتی ہے۔ یہ کہانی شدید جذبات اور نفسیاتی گہرائی کا ایک ایسا مجموعہ ہے جہاں ہر چھپا ہوا راز ایک تاریک حقیقت کو بے نقاب کرتا ہے۔ اس کی ہر قسط غیر متوقع موڑ لاتی ہے جو قاری کو اپنے سحر میں جکڑے رکھتی ہے۔

Razin is a crime mystery and suspense thriller that revolves around hidden truths, emotional trauma, and complex relationships. The story blends intense emotions with psychological depth, where every secret uncovers a darker reality. Each episode reveals unexpected twists that keep the reader engaged.

Naye Sire Se

UN:  001NSER

Genre:  Justice & Political Corruption, Romance, Revenge, Crime Thriller, Family Feud, Coming of Age, Socio-political, Suspense, Systemic Abuse, Hope in Despair

Status: Ongoing Novel (Ep-11 published)

Insta I’d: @zahra_ki_tehreer_official

یہ کہانی گرے کرداروں کے درمیان گھوم رہی ہے۔ ایک لڑکا جسے دنیا آسانی سے دھوکہ دے دیتی ہے اور ایک لڑکا جو شاطر ہے اور لوگوں کو انگلیوں پر نچانا جانتا ہے۔ ایک لڑکی جو خوابوں میں رہتی ہے مگر ٹوٹ جانے پر مایوس ہو جاتی ہے۔ ایک لڑکی وہ جو مایوسی کے اندھیروں سے خود کو نکال لیتی ہے۔

Lak

UN:  001LKA

Genre:  Fiction, Romance, Suspense, Thriller, Drama

Status: Ongoing Novel (Ep-05 published)

Insta I’d: @faiyza_official

لك ایک افسانوی، رومانوی، سسپنس/تھرِلر اور ڈرامہ پر مبنی اردو ناول ہے۔ یہ ناول حبر کاشفی اور حورین سلیمان کی کہانی پیش کرتا ہے۔ کس طرح وہ شادی کرتے ہیں اور پھر جو مسائل ان کے سامنے آتے ہیں، ان سے کیسے نبردآزما ہوتے ہیں۔ یہ ناول خاندانی پس منظر رکھتا ہے لیکن حبر اور حورین کے چیلنجز انتہائی حیران کن اور ڈرامائی ہیں۔ جو کچھ بھی ہوتا ہے وہ آپ کو دنگ کر دے گا، اس لیے پڑھتے رہیں اور لطف اندوز ہوتے رہیں۔

Zilal e Yaar

N:  001ZEY

Genre : Mystery, suspense, childhood trauma, friendship, love, sacrifice, trauma. 

Trope:  Friendship to Lovers 

Status: Complete Novel + Long Novel

Instagram: @kitaab_naviis 

جذبات انسان کی سرشت کا حصہ ہیں۔
بغیر جذبات کے انسان صرف بے جان مرقع ہے۔
یہ کہانی جذبات کے پیچھے چھپے لفظوں کی آواز ہے۔
غم، غصہ، تکلیف، درد، خوشی، محبت، نفرت۔ ہر جذبہ ایک آواز ہے۔ ایک آنکھ ہے۔
یہ کہانی دوستی کی بنیاد، مگر روح کی چوٹ ہے۔
رفاقت سے فرقت ہے، پھر فرقت سے رفاقت ہے۔
ٹوٹ کر جڑنے کی بتی ہے۔
امید کی بجھتی شمع کی دوبارہ روشنی ہے۔
قربانی کا پیراہن ہے۔
پچھتاوے کا درد ہے۔
غم کی آگ کو سکون سے بجھاتی ہے۔
جلے ہوئے رشتوں کی خاک چھانتی ہے۔
یہ کہانی ان دو وجودات کے گرد گردش کرتی ہے جو جو زندگی کی شاہراہ پر جابجا لڑکھڑاتے ہیں۔ سنبھلتے۔ہیں۔ چلتے ہیں۔ ہارتے ہیں۔
لیکن انجام……؟

Zilal e Yaar Novel is a social Romantic Urdu Novel written by Hadia Saeed ul Rahman.

Zilal e Yaar Novel is written by Hadia Saeed ul Rahman. It identifies various themes such as mystery, suspense, childhood trauma, friendship, love, Sacrifice. Zilal e Yaar is one of the famous Urdu novel and is available on the website of Safar-e-Adab Publications to read online for free.

Saqoot

UN:  001SQTO

Genre:  Science fiction, thriller, Family drama, Crime, Contemporary issue, Suspense

Troup:  Slow burn arranged marriage, Age gap couples, He fell first she fell harder

Status: Ongoing Novel (Ep-01 published)

Insta I’d: @maryammuzaffar._

ڈویژن ہزارہ میں پھیلے ادوایات کے بیوپار کی داستان۔
ایک عمر رسیدگی کا نسخہ، کچھ تشنج زدہ خاندان ، مختلف ثقافتیں اور زندگی کے زوال میں مبتلا سیاہ کردار۔