Ye Kalyan Hai

An introduction to Kalyan (Non-Fiction)

Majid Qazi

‘یہ کلیان ہے’  کتاب کے اندرونی صفحات آپ کو کلیان کی تاریخی اہمیت اور جغرافیائی حالات سے واقف کرائیں گے، کلیان کے کچھ اہم مذہبی و تعلیمی اداروں کے بننے بگڑنے کی داستانیں  سنائیں گے، اِس شہرِ ناپُرساں کی کچھ چنیدہ شخصیتوں کا تعارف پیش کریں گے، جنھوں نے اپنے عہد میں دوسروں سے اوپر اُٹھ کر کچھ کرنے کی کوشش کی اور جن کی کام یابی اور ناکامی کا تناسب ابھی طے نہیں ہو پایا ہےاور جن پر بحثیں اب بھی جاری ہیں۔انھیں صفحات کی کچھ سطروں میں اور کبھی بین السّطور میں مقامی باشندوں  کی زبوں حالی اور بے حسی کا نوحہ بھی نظر آئے گا، جسے آپ مرتب کا ذاتی احساس سمجھ کر نظر انداز کر سکتے ہیں ۔کلیان ڈومبیولی میونسپل کارپوریشن کے وسیع حدود اربعہ سے اِس کتاب کو کوئی علاقہ نہیں ۔  اِس کا مرکز و محور اندرون ِکلیان کا سمٹا سِمٹایا وہ محدود علاقہ ہے جس میں کوکنی گھرانے آباد ہیں ،جنھیں سرکاری دفاتر اور پولس انتظامیہ میں کلیان کے مسلمانوں کی نمائندگی کا شرف حاصل ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *