Rabikaar

UN:  001RKBR

Genre:  Crime investigation, Thriller, Fantasy, Love Troop

Status: Ongoing Novel (Ep-01 & 03 published)

Insta I’d: @eman_haider_official

کچھ داستانیں ایسی ہوتی ہیں جنہیں کائنات خود اپنے سینے میں محفوظ کر لیتی ہے، یہاں تک کہ وقت کا پردہ ہٹنے پر وہ دوبارہ جلوہ گر ہوں۔ یہ کائنات کبھی انکار نہیں کرتی، وہ تو بس ہماری توانائی کے رخ کو دیکھتی اور اسی کے مطابق جواب دیتی ہے۔ محبت… شاید اکیسویں صدی کا سب سے عظیم مگر مہلک جرم ہے، اور اس جرم کی سزا ان تینوں — ملک شاء، شاہرام میرانی اور زائشہ میرانی — کے نصیب میں لکھی گئی۔

Das Spiel

UN:  001DASL

Genre:  Romantic Suspense, Contemporary Romance, Psychological Thriller, Dark Mystery, Harassment

Status: Complete Novel + Long Novel

Insta I’d: @rohaameeraman_official

ایک ارب پتی۔ایک ڈرگ لارڈ۔ایک ویٹریس۔اور انتقام کا ایک مہلک کھیل۔۔۔ “داس شپیئل”کون جیتے گا؟عشق؟نفرت؟ یا پھر کچھ غیر متوقع ہونے والا ہے؟ پہلو۔ ہر کہانی کے بہت سے پہلو ہوتے ہیں۔ کچھ نظروں کے سامنے تو کچھ نظروں سے اوجھل۔لیکن سب سے خطرناک پہلو وہ ہے جو چُھپا رہ جائے۔ اسی طرح ہر کردار کی بہت سی پَرتیں ہوتی ہیں۔ ہر کردار اپنی زندگی کو ایک بلکل مختلف زاویے سے دیکھتا ہے۔ اور اس کہانی کا ہر کردار کئی پہلو، کئی پرتیں اور کئی نقطہ نظر لیے ہوئے ہے۔

Aurat Ki Mohabbat Aur Nafrat

UN:  001AKMAN

Genre:  Mystery ,Revenge Based, Female Lead, Thriller, Suspense Based

Status: Ongoing Novel (Ep-01 & 07 published)

Insta I’d: @muntha_novels

یہ ناول اک فرضی کہانی ہے۔ جو مختلف پہروں پر مبنی ہے۔ 
ناول عورت کی محبت اور نفرت میں دو پہلو دیکھاۓ گۓ ہے۔ جس میں عورت کی محبت دکھائی گئ ہے کہ عورت محبت ٹوٹ کے کرتی ہے۔ جبکہ نفرت میں عورت کی برابری نہیں۔ وہ شیطانی فطرت پر اتر آتی ہے۔ 

 1.ظلم کی نفی: معاشرتی دباؤ، روایتی رشتے، اور عورت پر تھوپی گئی مرضی کے خلاف مزاحمت۔
2. عورت کا مقام: ایک باپردہ، باوقار لڑکی کی اپنی شناخت، جذبات، اور فیصلوں کی آزادی کی جستجو۔
3. محبت اور نفرت کا تصادم: مر کزی کردار کا ایک ان دیکھے، خاموش محافظ سے محبت کرنا، جبکہ اس کے اردگرد رشتے، خاص طور پر کزن کی صورت میں، اسے بندھن میں جکڑنا چاہتے ہیں۔
4. خفیہ ایجنسی اور سیاسی پس منظر: ہیرو کا خفیہ ایجنٹ ہونا اور  اس کا تعلق کہانی میں سنسنی، سازش، اور بین الاقوامی عنصر بھی شامل کرتا ہے۔
 5. عورت کا انتقام: کہانی میں عورت کا انتقام دیکھایا گیا ہے۔ اس کو انتقام کیلۓ ہتھیار کی ضرورت نہیں زہانت کی ضرورت ہوتی ہے۔ 

 ناول کی بنیاد پر یہ ایک تخیلاتی، معاشرتی اور جذباتی کہانی معلوم ہوتی ہے جس کا مقصد قارئین کو نہ صرف محبت کی گہرائی دکھانا ہے بلکہ معاشرتی سچائیوں کو بھی آئینہ دکھانا ہے۔

Raahguzar

UN:  001RZHG

Genre:  Suspense, Sad, Heartbreaking story

Trope:  Childhood Lovers

Status: Ongoing Novel (Ep-09 published)

Insta I’d: @duafatimawrites_

راہ گزر کہانی ہے صبر کرنے والوں کی۔۔۔تنہائیوں میں رونے سسکنے والوں کی۔۔۔ٹوٹ کر بکھرنے والوں کی۔۔۔بکھر کر جڑنے والوں کی۔۔۔ایمان کو پانے والوں کی۔۔۔ظلم مٹانے والوں کی۔۔۔جدا ہو جانے والوں کی!

Gul-e-Dasht

UN:  001GED

Genre: Family based , Horror , Islamic morality , Cousin marriage , Soft romance, Multiple stories

Status: Complete Novel + Long Novel

Insta I’d: @shaikhzadiwrites

یہ کہانی ہے ٹوٹے رشتوں کی ۔۔۔۔اک انجان خوف کی ۔۔۔۔ادھوری محبت کی۔۔۔۔۔ سب سے بڑھ کر اللہ ہر توکل کی اس کہانی میں اک ہی دشمن ہے جو کہ ہم سب کا واحد دشمن ہے ۔۔۔
بس شیطان ۔۔۔۔۔

Mohabbat Jurm Thi

UN:  001THI

Genre: Romantic, One sided love, Cousin marriage, Tyrannical family

Status: Ongoing Novel (Ep-09 published)

Insta I’d: @goldenwords.writes

محبت جرم نہیں ہوتی لیکن بنا دی جاتی ہے۔
یہ کہانی بھی ایسے ہی چند کرداروں کی ہے جو یک طرفہ محبت کر بیٹھتے ہیں۔کہتے ہیں یک طرفہ محبت ہمیشہ خالص اور سچی ہوتی ہے۔ جس میں آپ کسی شخص سے محبت کرتے ہیں اُس سے کچھ چاہیے بغیر۔آپ دوسرے شخص پر سب کچھ لٹانے کو تیار ہوتے ہیں اور اُسے پرواہ تک نہیں ہوتی۔ اپنے دل میں ایسے شخص کو بٹھانا جو کبھی آپ کا ہوگا ہی نہیں۔محبت اتنی آسان نہیں ہوتی اپنا آپ لٹانا پڑتا ہے اور دل میں کسی اور کو بسانا پڑتا ہے۔
یہ کہانی ہے ایسے کرداروں کی ہے جنہیں محبت کرنے کی اجازت نہیں ہوتی۔ محبت میں آدھا سفر طے کرنے کے بعد معلوم ہوتا کہ اُنہیں آگے جانے کے لیے ایک کا انتخاب کرنا ہوگاتو محبت یا اپنا خاندان۔ سماج دو محبت کرنے والوں کے درمیان دیوار بن کر کھڑا ہوجا تا ہے۔
ہرمحبت کے نصیب میں ملن نہیں ہوتا کچھ محبتیں تو صرف اذیت،تکلیف اور کرب کا باعث ہوتی ہیں۔

Afriat

UN:  001ATRF

Genre:  Suspense , Forced marriage, Spiritual growth, Character development, Trauma, Insecurities , Thriller, Revenge, Mystery

Status: Complete Novel

کہانی ہے خود سے لڑنے کی ۔کچھ لوگ جو لڑتے لڑتے راہ پا گئے اور کچھ جنھوں نے خود کو ضائع کیا ۔کہانی ہے فریب میں لپٹی زندگی گی اور ماضی کی جو انسان کا پیچھا نہیں چھوڑتا ۔ناکام محبت کی اور ہر اُس انسان کی جو زندگی میں کہیں نہ کہیں عفریت بن جاتا ہے ۔

Takht aur Takhta

UN:  001TAKT

Genre: Romantic, Social commentary , Suspense 

Status: Complete Novel

Insta I’d: @dime_alee_369

تخت اور تختہ کہانی ہے لاہور میں رہنے والے ولید زمان اور صومالیہ میں رہنے والے تابان کی . یہ داستان لاہور کے  لوئر مڈل کلاس فیملی کے مسائل کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ دنیا کے غریب ترین ملک کے  باسیوں کا احوال بھی بیان کرتی ہے . تخت اور تختہ میں جدید دنیا کی بحری قزاقی کو بھی موضوع بنایا گیا ہے . مختصر یہ کہ تخت اور تختہ خود فراموشی اور خود شناسی کی ایک عام روداد ہے .
I

Hilal

UN:  001HLIL

Genre:  Romantic, Psychological Thriller, Long lost lovers

Status: Ongoing Novel (Ep-01 & 04 published)

Insta I’d: @azahayat_

ہلال ناول ایک psychological thriller ہے۔
اس ناول میں اہم کردار ہلال خالد ہے جو کہ ایک بڑے مینٹل ہسپتال کی وائس ہیڈ ہیں۔ یہ کہانی انکی زندگی کی مشکلات انکے ذہنی کہفیات بچھڑے رشتے اور چھپے ہوۓ رازوں کے گرد گھومتی ہے۔ کیسے انکے رشتے اور انکے پیارے انکو دھوکہ دیتے ہیں اور ہلال خالد خود بھی صرف سفید رنگ نہیں بلکہ وہ بھی سرمائی ہے ۔
یہ کہانی عزیر جو کہ ایک بھاگا ہوا لڑکا ہے اس کا بھی تعارف ہے ۔