Mai Bas Mar Gaya Hun

Uroosa Khan

Instagram: almuntaziir

میرے دل سےتم تک بھیجے گئے شکوے

جب لوٹے تو انہوں نے مجھ سے تمہاری شکایت کی

کہ وہ رسوا ہوئے

ان کا مان نہیں رکھا گیا

انہیں چپ لگ گئی

اور تھکے قدموں سے چلتے ہوئے

جذبات کی مٹی اوڑھ کر

دل میں ہی کہیں دفن ہوگئے

اس لیے اب اگر کبھی

مجھے خاموش پاؤ

تو یہ مت سمجھنا کہ

میں بدل گیا ہوں

میں بس مر گیا ہوں

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *