Saya Aur Haqeeqat – Web Special Novel

UN:  001SAHQ

Genre:  Comedy / Mystery / Slice of Life / Slight Political Undertone

Status: Ongoing Novel (EP-01 to 03 published) + web Special Novel

Insta I’d: @azaadfakhta 

یہ کہانی ایک جُڑے ہوئے خاندان کی روزمرہ زندگی، ان کہی سچائیوں، جذبات، رشتوں کی کشمکش اور اُن سایوں کے بارے میں ہے جو انسان کے فیصلوں کے گرد ہمیشہ منڈلاتے رہتے ہیں۔
محبت اس میں موجود ضرور ہے، لیکن یہ کہانی صرف محبت تک محدود نہیں — اس میں راز، ذرا سا سیاسی ماحول، اور زندگی کی وہ حقیقتیں شامل ہیں جنہیں اکثر نظرانداز کیا جاتا ہے۔

Razin

UN:  001ZIN

Genre: Crime, Mystery, Suspense, Thriller

Status: Ongoing Novel (Ep-04 published)

Insta I’d: @mariyam_nazim_

“رازین” ایک کرائم مسٹری اور سسپنس تھرلر ہے جس کی کہانی پوشیدہ حقائق، جذباتی صدموں اور پیچیدہ رشتوں کے گرد گھومتی ہے۔ یہ کہانی شدید جذبات اور نفسیاتی گہرائی کا ایک ایسا مجموعہ ہے جہاں ہر چھپا ہوا راز ایک تاریک حقیقت کو بے نقاب کرتا ہے۔ اس کی ہر قسط غیر متوقع موڑ لاتی ہے جو قاری کو اپنے سحر میں جکڑے رکھتی ہے۔

Razin is a crime mystery and suspense thriller that revolves around hidden truths, emotional trauma, and complex relationships. The story blends intense emotions with psychological depth, where every secret uncovers a darker reality. Each episode reveals unexpected twists that keep the reader engaged.

Jarh-e-Wafa

UN:  001JEW

Genre:  Romantic Thriller, Social Issues, Mystery, Grumpy x Sunshine, Enemies to Lovers

Status: Ongoing Novel (Ep-11 published)

Insta I’d: @_n_babar_206_

“جرحِ وفا” داستان ہے وفا کے ان مسافروں کی جنہوں نے زخموں سے مرہم تک کا کٹھن سفر طے کیا—ان کی، جو اپنوں کے ہاتھوں آزمائے گئے اور جرح جن کا مقدر بنی۔کچھ ایسے کرداروں کی جو گواہ بنے تقدیر کے انوکھے کھیلوں کے…اور ان کی، جنہوں نے عشقِ مجازی کو ہی زندگی سمجھ لیا۔جن کی منزل انکی تقدیر طے کرے گی۔

Misafir

UN:  001MSFR

Genre:  Fiction| Emotional| Army based| Cousin bond| Patriotism| Love | Care

Status: Ongoing Novel (Ep-01 to 03 published)

Insta I’d: @lafzon_ki_bethak

ایک جذباتی، آرمی پر مبنی معاصر فکشن ناول ہے۔
یہ خاندان کے ڈرامے، کزنز کے مضبوط رشتے، دوستی، حب الوطنی اور اس روحانی تصور کو یکجا کرتا ہے کہ انسان اس دنیا میں محض ایک مسافر ہے۔”

Wabaal

UN:  001WBL

Genre:  Science Fiction

Status: Ongoing Novel (Ep-05 published)

Insta I’d: @hijabkazmi_official

کیا انسان اپنی ہی تخلیق سے زیر ہوسکتا ہے؟
انسان نما روبوٹس کا دور
رازوں میں لپٹی انوکھی داستان

Girdab

UN:  001GDB

Genre:  Slow burn, revenge, emotional conflict, tragedy, social realism, redemption

Status: Ongoing Novel (Ep-02 published)

Insta I’d: @mehak.arif.official

 ایک خاموشی، ایک طوفان…
چند ٹوٹے،بکھرے دلوں کی داستان۔
ایسے لوگوں کی کہانی، جو بے گناہ ہوتے ہوئے بھی سزا کاٹتے رہے۔ جنہوں نے دشوار حالات میں بھی صبر کی چادر اوڑھے رکھی۔
اور وہ،جنہوں نے دکھ سہہ کر سکھ کو خود پر حرام کر لیا۔
وہ لوگ جن کی خاموشی ان کا سب سے بڑا جرم ٹھہری۔
اور پھر ایک ایسا گِرداب …جس نے سب کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
کیونکہ…
خواہ مجبوری ہو یا محبت…گِرداب میں سب ڈوب جاتا ہے۔

Masloob

UN:  001MSB

Genre:  Palestine & Romcom

Novel theme: Truth and propaganda. 

Novel trope: journalists in a conflict zone, love triangle. 

Status: Ongoing Novel (Ep-04 published)

Insta I’d: @tashapasonaaa_

Novel description: “مصلوب” فلسطین کی مٹی پر لکھی گئی ایک کہانی ہے—ظلم، قربانی اور سچائی کی پکار کی۔ یہ اُن دلوں کی گواہی ہے جو خوں میں نہا کر بھی ایمان سے پیچھے نہیں ہٹے، اور اُن خوابوں کا ذکر ہے جو ملبے تلے دفن ہونے کے باوجود زندہ رہتے ہیں۔ یہ ناول اُن آنکھوں کا آئینہ ہے جنہوں نے جبر کی سیاہی میں بھی آزادی کا سورج تلاش کیا۔

Gehray paniyon ka safar

UN:  001GPKS

Genre:  Historical-fiction, knowledge, trade, love

Status: Ongoing Novel (Ep-11 Last Episode published)

Insta I’d: @lailaafzalkhan

ناول “گہرے پانیوں کا سفر” دو متوازی جہتوں میں شروع ہوتا ہے۔ ایک طرف لاہور کی تمدنی زندگی ہے اور دوسری طرف سمندر کی وسعتوں میں بغداد سے ہندوستان آتا ہوا ایک تجارتی جہاز۔اگر آپ تاریخی فکشن کے شوقین ہیں، جس میں تہذیبی ورثہ، گہرا تجسس اور ممنوع خوابوں کی آمیزش ہو، تو “گہری پانیوں کا سفر” از لیلیٰ افضل خان ایک ایسا ناول ہے جسے نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ برصغیر کے شاندار عہد میں ترتیب دی گئی یہ کہانی قارئین کو قدیم لاہور کی تنگ و تاریک گلیوں سے لے کر بحیرۂ عرب کی گہری، خاموش لہروں تک ایک دلکش سفر پر لے جاتی ہے۔

Naye Sire Se

UN:  001NSER

Genre:  Justice & Political Corruption, Romance, Revenge, Crime Thriller, Family Feud, Coming of Age, Socio-political, Suspense, Systemic Abuse, Hope in Despair

Status: Ongoing Novel (Ep-11 published)

Insta I’d: @zahra_ki_tehreer_official

یہ کہانی گرے کرداروں کے درمیان گھوم رہی ہے۔ ایک لڑکا جسے دنیا آسانی سے دھوکہ دے دیتی ہے اور ایک لڑکا جو شاطر ہے اور لوگوں کو انگلیوں پر نچانا جانتا ہے۔ ایک لڑکی جو خوابوں میں رہتی ہے مگر ٹوٹ جانے پر مایوس ہو جاتی ہے۔ ایک لڑکی وہ جو مایوسی کے اندھیروں سے خود کو نکال لیتی ہے۔