Complete Article
Ishaal baloch
Article : Falasteen ke naam
Writer: Ishaal baloch
status: complete
Instagram: @ishaalbaloch187
آرٹیکل
“فلسطین کا نام“
از قلم عیشال بلوچ
ہم خاموش تھے ہیں لیکن خاموش آگے نہیں رہیں گے
پہلے برما کے مسلمانوں کا قتلِ عام ہوا پھر کشمیریوں کے خون سے کشمیر کی زمین سرخ کی ان کافروں نے اب فلسطین کے نسل کشی کی جارہی ہے چھوٹے چھوٹے بچو کو شہید کر کے ابلیس تسکین لے رہے ہیں اور ہم شرمندہ ہیں کے ہماری مسلمان فوجی مسلمان جوان مسلمان سیاست دان خاموش ہیں ہمارے ملکوں کے سیاست دان یہودیوں کے غلام بن چکے ہیں ہم یہ بھول رہے ہیں کے یہی لوگ ہیں جو قوم کی بیٹی عافیہ صدیقی کو ان یہودیوں کے حوالہ کر دیا تھا عورت عزت ہوتی ہے اور انہوں نے عزت ہی اپنی اٹھا کر ان کو دے دی یہ کیا فلسطین کی بہنوں کی خاطر بولیں گے یہ لوگ مسجدوں میں جاتے کہاں ہیں جو انہیں بیت المقدس مسجدِ اقصیٰ کی اہمیت ہو یہ لوگ انبیاء کی نقشہ قدم پر چلتے کب ہیں جو انہیں انبیاء کی سر زمین کی پرواہ ہو وہ زمین جہاں پر کبھی انبیاء چلے ہونگے کہیں بیٹھ کر اللہ سے ہم کلام ہوئے ہونگے وہ اس مقدس جگہ کو یہودیوں کے حوالہ کر دیا ہے۔۔۔
لال مسجد جس میں کئ حافظ قرآن شہید ہوئے کبھی زکر سنا کے ان کو کیوں شہید کیا گیا اور ہم کہہ رہے ہیں فلسطین کے بارے میں بولیں گے یہاں کوئی صدام حسين نہیں جو ایک عورت کی فریاد پر روئے اسرائیل پر اڑتالیس راکٹ داغے صدام حسين ایک بہادر لیڈر تھے جس نے ہنستے ہوئے اپنا فیصلہ سنا تھا جو ان پر غلط لگائے گئے الزام تھے صدام حسين فلسطین کے لیے لڑے تھے آخری دم تک۔۔۔
فلسطینی قوم یہ قوم بہادر قوم ہے جہاد کیا ہے انہوں نے القدس کو بچاتے ہوئے اپنوں کو کھویا ہے بہادر ماں کے بیٹے بہادر بہنوں کے بھائی اور بہادر باپوں کے بہادر بیٹے جنہوں نے القدس کی حفاظت کی ہے اپنے اپنے جگر کے ٹکروں کے چہنی لیے وجود وہ بیٹھیں ہیں مائیں وہ اپنے بیٹوں کو سب سے پہلا سبق شہادت دیتیں مائیں پکار رہیں ہیں حضرت مہدی کو وہ پکار رہیں ہیں اے مسلمانوں جہاد تم پر فرض ہے تم لوگ آواز اٹھاؤ جب تک جب تک یہ بھیڑئیے کتے ہماری مقدس زمین سے نکلتے نہیں سوچو جب روزِ محشر اللہ تعالیٰ پوچھیں گے اے انسان بتا توں نے کیا کیا میرے واسطہ تو کیا جواب دو گے یہ کے جب ہمارے مسلمان بھائیوں بہنوں ماؤں اور بیٹیوں کو ہماری ضرورت تھی ہم خاموش اپنے گھروں میں بیٹھے تھے جب فلسطینیوں کے وجود زخموں سے چور تھے تب ہم میچوں میں مگن تھے جب ہماری فلسطین کی بہنوں کی حفاظت کا وقت تھا تب ہم شادیوں میں ناچ رہے تھے جب ہماری فلسطین کی ماؤں کو ہماری ضرورت تھی ہم دعوتیں اڑا رہے تھے کیا یہ جواب دو گے جب اللہ پوچھیں گے بتا جہاد تم پر فرض تھا کیوں ادا نہیں کیا تو کیا کہو گے کوئی جواب نا ہوگا اس وقت۔۔۔
ارے تم لوگوں سے اتنا نہیں ہوتا کے ان کے پروڈکٹ کا بائیکاٹ کرو کوئی مر نہیں جائے کا ان کے پروڈکٹ کے بغیر لیکن یہاں بات آپ لوگوں کے چسکے کی ہے آپ فلسطینیوں کے خون کے چسکے لیتے ہو میں بس اتنا کہوں گی کے اللہ ہمارے مسلمان سیاست دانوں کو جگائے جو غفلت کی نیند سورہے ہیں جو اسرائیل کے کتوں کو بھوکنے دے رہے ہیں مسجدِ اقصیٰ صرف فلسطین کی نہیں مسلمانوں کا قبلہ اول ہے انبیا کی سر زمین ہے وہ ہماری بیت المقدس ہے عام عوام کچھ اور نہیں کرسکتی لیکن اتنا کہوں گی بائیکاٹ کریں ان کے پروڈکٹ سے سوشل میڈیا پر وڈیوز پوسٹ ہیش ٹیگ جو ہوسکے
دوسرا بنائیں تیسرا چوتھا رکنا نہیں ہمارا کوئی ایک انسان اگر زخمی ہو جائے یاں بیمار ہم کیسے تڑپتے ہیں کیوں تڑپتے ہیں کیونکہ وہ ہمارے خون کے رشتے ہیں لیکن فلسطینیوں سے ہمارا ایمان کا رشتہ ہے جو سب سے مظبوط رشتہ ہے
(اور تم کو کیا ہوا ہے کے اللہ کی راہ میں اور ان بے بس مردوں اور عورتوں اور بچوں کی خاطر نہیں لڑتے جو دوعائیں کیا کرتے ہیں کے اے پروردگار ہم کو اس شہر سے جس کے رہنے والے ظالم ہیں نکال کر کہیں اور لے جا اور اپنی طرف سے کسی کو ہمارا حامی بنا اور اپنی ہی طرف سے کسی کو ہمارا مددگار اور مقرر فرما جو مومن ہیں وہ تو اللہ کی راہ میں لڑتے ہیں اور جو کافر ہیں وہ شیطان کی راہ کی لڑتے ہیں سو تم شیطان کے مددگاروں سے لڑو اور ڈرو مت کیونکہ شیطان کا داؤ کمزور ہوتا ہے۔۔
سورہ نساء( آیت 75/76۔۔۔۔
میں بس اتنا کہہ رہی ہوں سوشل میڈیا پر احتجاج کریں بائیکاٹ کریں ان کی پراڈکٹس سے اور اللہ سے مدد طلب کریں اللہ مدد کرنے والے ہیں بیشک اپنوں کا غم کیا ہوتا ہے یہ تو بس وہ جانتے ہیں جن پر گزر رہی ہے وہ مائیں جو اپنے بچوں کی باڈی پر نام لکھوا رہیں ہیں تاکے جب اٹیک ہو تو وہ اپنوں کو پہچان سکیں وہ لڑکیاں جو سوتے وقت بھی حجاب لیکر سورہیں ہیں تاکے اگر اٹیک ہو تو وہ کسی نا محرم کے سامنے بے پردہ نا ہوں اللہ تعالیٰ ہمت دے ان کو اور ہمیں یہ توفیق دیں کے ہم کچھ کر سکیں ان کے لیے۔۔۔
ایک غیر مزہب فٹبالر جب بائیکاٹ کرسکتا ہے اور فلسطین کا پرچم لہرا سکتا ہے تو ہم کیوں نہیں اللہ تعالیٰ میرے فلسطین کی حفاظت فرمائے آمین۔۔۔
جزاک اللہ ۔۔۔