Jannat duniya se achi hoti hai




Complete Article 

Taj Mehmood

palestine

Article :  Jannat duniya se achi hoti hai

Writer:   Taj Mehmood

status: complete

Instagram: @taj_mehhmood.1

آرٹیکل

جنت دنیا سے اچھی ہوتی ہے ،  ابو حمید!
از قلم تاج محمود



دوڑتی ٹانگیں  ایک زاویے پہ آرکیں۔ وہ ٹانگیں کپکپا رہی تھیں۔ دیوار کی اوٹ میں سہم کر چند جسم آچھپے۔ ان کے جسم نازک تھے۔ ان کا حجم بھی چھوٹا تھا۔
“تمہیں کیا لگتا ہے، ہم بچ پائیں گے؟” پھولی ہوئے سانس میں کہے الفاظ میں خوف تھا۔ وہ دہشت زدہ آنکھیں دور سامنے زمین بوس عمارتوں کو دیکھ رہی تھیں، جن سے گرد آلود دھواں اٹھ رہا تھا۔ پس منظر میں چیخ و پکار بھی تھی۔
“بچ کر ہم نے کیا کرنا ہے؟” یہ آواز پچھلے والے سے مختلف تھی۔ اس آواز میں طیش کا عنصر واضح تھا۔”ٓ
“بدلا لینا ہے۔ ان کافروں سے۔” 
ان دونوں کے علاوہ کچھ اور بھی اجسام تھے۔ جو گھٹنوں میں منہ چھپائے سہمے ہوئے تھے۔
“اس کے لئے چھپنے کی کیا ضرورت۔ وہ تو ہم اب بھی لے سکتے ہیں۔” اس آواز میں تعجب کا شائبہ تھا۔
“نہیں یہ خودکشی ہوگی۔ بدلے کبھی پرانے نہیں ہوتے۔ ہم طاقتور ہوکر آئیں گے۔” 
“سچ میں ابو حمید؟ تمہیں لگتا ہے، بدلےکے لئے انتظار کرنا ہوتا ہے؟ “وہ ہنسا ۔ “میرے ساتھ آؤ۔”
لیکن باقی سب نے جھجھک دکھائی۔ ان کے قدم جمے رہے۔ تو اس نے مڑ کر انہیں دیکھا اور زخمی سا مسکرایا۔
“جنت دنیا سے اچھی ہے ابو حمید! شہادت سامنے باہیں پھیلائے کھڑی ہو تو موقعے نہیں تلاشے جاتے۔ نہ ہی تامل کی جاتی ہے۔” 
اور مڑ گیا۔ اور اس دھند میں گم ہو گیا۔ 
٭٭٭


 






Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *