Complete Article
Anusha Arif Baig
Article : Jannat me milenge
Writer: Anusha Arif Baig
status: complete
Instagram: @anushaarifbaig
آرٹیکل
“جنّت میں ملیں گے “
از انوشہ عارف بیگ
دہایوں سے ظلم سہ رہے ہیں لیکن اندازہ نہ تھا کہ کبھی یہ وقت بھی دیکھنا پڑسکتا ہے- یہ غزہ ہے جہاں غیر انسانیت کی انتہا کردی گئی ہے- ہر طرف تباہی ہی تباہی ہے- فضا میں بارود کی بو بس چکی ہے- بس خون ہے جو دکھائی دیتا ہے- معصوموں کا خون، بےگناہوں کا خون، حق پرستوں کا خون-
یہ ہسپتال ہے جہاں میں ہر گھنٹے اور ہر لمحے بربریت کے اثرات دیکھتی ہوں، آسان نہیں ہے یہ سب دیکھنا لیکن ایک ڈاکٹر کا فرض عظیم ہوتا ہے- میں یہ سب دیکھ کر اب حیران نہیں ہوتی کیونکہ اصل حیرانگی کی وجہ تو یہ تباہ حال لوگ ہیں جو بھوک پیاس کے باوجود نہیں تھکتے، اپنے پیاروں کے چھوڑجانے پر الله سے شکوہ نہیں کرتے-
زندگی اور موت ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے اور میں اور میرے جیسے ڈاکٹرز اپنے گھر والوں سے دور اپنا فرض اس بد امنی میں بہترین انداز میں سرنجام دے رہے ہیں- نہیں معلوم کہ کب ہمارے لئے موت کا فرشتہ بھیج دیا جاۓ اور یہ سچ ہے کہ میں اپنے بیٹے کو دیکھے بغیر نہیں مرنا چاہتی- اس دنیا میں اولاد کو تنہا چھوڑجانے کے بارے میں سوچنا بھی محال لگتا ہے- شاید اسی لئے قدرت نے مجھے اس فکر سے رہائی دے دی-
آج زخمیوں کا علاج کرتے مجھے میرا بیٹا ان میں سے ملا لیکن فرق یہ ہے کہ اس کا وجود سفید چادر سے ڈھکا ہوا تھا اور مجھے اس کی شناخت کرنے کے لئے کہا گیا تھا – میری دنیا میرے وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ وہ مجھے اس حال میں ملے گا- ایسا حال کہ میں اسے آنکھ بھر کر دیکھ بھی نہ سکوں گی-
میرے ارد گرد آ ہیں ہیں سسکیاں ہیں لیکن میں بلکل جامد ہوں – دل کٹ رہا ہے لیکن آنسو نہیں بہہ رہے- صبر کرنا ایک مشکل کام ہے لیکن کرنا لازم ہے- اس سے بچھڑنے کا غم ہے لیکن مجھے فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ میں جانتی ہوں کہ اب وہ بہتر جگہ پر ہے—ان بم دھماکوں سے محفوظ ہے- اسی لئے اب مجھے بھی جانا ہوگاکیونکہ میرا فرض میرا انتظار کررہا ہے- اس امید کے ساتھ کہ ہم جنّت میں ملیں گے — مجھے جانا ہوگا-
(تمت بالخیر)
Amazing🇵🇸🍉✨🖤💔