Complete Novel

Mustufa Chheepa

mohabbat ho gayi akhir

Mohabbat Ho gae Akhir by Mustufa Chhipa

Rating: 5 out of 5.

ناول پڑھنے میں عام فہم کہا جاسکتا ہے پر یہ وہ عام فہم ہے جو حقیقت پر مبنی ہے۔بہت کم مصنف ایسے ہوتے ہیں جو اپنی تصانیف کو کسی لگی لپٹی کے بغیر صاف صاف دیکھاتے ہیں اور معاشرے کے سیاہ باب کو اپنی قلم سے رون کرتے ہیں.یہاں بھی آپ کو ایک ایسا معاشرتی منظر دیکھنے کو ملے گا جسے آپ اپنی زندگی سے باآسانی “ریلیٹ” کر سکیں گے  ناول ” محبت ہو گئی آخر ” حقیقی اور طویل ہے جس میں مصنف کی قابل منعکس ہو رہی ہے.کہانی ہے سوتیلے رشتوں میں پلنے والی نور کی ۔ یہ کہانی ہے علی کی جو اپنی جنونی محبت محض ایک گناہ کی وجہ سے ہار جاتا ہے اس کا گناہ بہت بڑا ہوتا ہے۔ اور اس کا گناہ یہ ہے کہ وہ غریب ہے اور یقین جانے آج کے دور میں یہی گناہِ کبیرہ ہے۔ خیر اپنے گناہ کی پاداش میں وہ مجبت ہار جاتا ہے اور مجبوراً اس کی شادی اس کی ماں کی مرضی سے ہوتی ہے ۔ کئی راز اس دوران کھلیں گے اور کیا کہتے ہیں نہ کے قدرت کا مکافات بہت ہولناک ہوتا ہے تو اس کہانی میں آپ مکافات بھی دیکھے .اس کہانی میں مجھے کوئی خاص کمی نظر نہیں آئی کیونکہ پلاٹ کافی متاثر کن تھا باقی اختتام ہیپی ہے تو ضرور پڑھیں۔ 

Review By: @novelist_iqra






Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *