UN: 001QEP
Genre: Marriage of convenience, Emergency Nikaah, Childhood Nikaah
Troupes: Forbidden Love, Power couple, Strangers to Lovers
, Estranged spouses
Status: Ongoing Novel (Ep-03 published)
Insta I’d: @hamnasabooramir
کہانی جنم لیتی ہے اسلام آباد کے پر شکوہ شہر میں ، سڈنی کی پر ہجوم گلیوں میں اور دیر کی برف سے ڈھکی ہوئی وادیوں میں۔ یہ کہانی ہے انتظار کی ، ایک خاموش بدلے کی اور ایک خواب کی ۔ وہ انتظار جو جاگتی آنکھوں اور قفل لگی زبان کے ساتھ کیا گیا۔ کہانی ہے بدلے کی جو عرصے سے سینے میں پنپتا رہا۔ کہانی ہے اس خواب کی جن کی جائے پناہ نم آنکھیں تھیں۔کچھ واقعات ایسے ہوتے ہیں جو یا تو آپ کو مضبوط بنا دیتے ہیں یا پھر آپ سے آپ کی ساری قوت کھینچ لے جاتے ہیں۔
کچھ رشتے جو وقت کی دھول میں کھو جاتے ہیں ، مگر دل کی گہرائی میں زندہ رہتے ہیں۔
خامشی میں چھپی ایک ایسی پکار، جو صرف ایک دل ہی سن سکتا ہے۔
محبت، راز، اور تقدیر کا چکر وہ سفر جو ہر لمحے کو معنی بخشتا ہے۔