شہید ملتِ اسلامیہ ایک عظیم لیڈر نڈر مسلمان بقلم  مہوش منظور




Complete Article

Mehwish Manzoor

Article:   شہید ملتِ اسلامیہ ایک عظیم لیڈر نڈر مسلمان بقلم  مہوش منظور

Genre:  Palestine based

Instagram: @qalam_bil_yaqeen

status: complete

تحریک آزادیِ فلسطین میں نئی روح پھونکنے والے فرزندِاسلام آج شہادت کا رتبہ پا چکے ہیں
آنکھیں آنسوؤں سے لبریز ہیں اور دل خون کے آنسو رو رہا ہے
میں ابھی سوشل میڈیا کو سکرول کر رہی تھی کے آنکھوں کے سامنے چند بین الاقوامی نیوز چینلز کی شہ سرخیاں آئیں تو آنکھوں پہ یقین آنا مشکل ہو گیا جب مزید سرچ کیا تو حماس اور پاسدرانِ انقلاب کی طرف سے تصدیق کر دی گئی تھی کہ مجاہدینِ اسلام اور مجاہدینِ فلسطین ایک عظیم لیڈر سے محروم ہو چکے ہیں
لیکن افسوس کی بات تو یہ ہے کہ اس پہ بھی ابھی تک اکثر مسلم ممالک کے ترجمان اور حکمران خاموش ہیں اور جن کے بیان آۓ ہیں وہ بھی اپنا پرانا مزمتی بیان ہی دے رہے ہیں کاش کہ یہ مزمتیں بھی دل سے ہوتیں لیکن یہ بھی لفظی بیانات تک محدود ہے
اگر اس سارے واقعہ کے پس منظر میں دیکھا جاۓ تو یہ امتِ مسلمہ کی سفارتی ناکامی ہے جبکہ ایرانی حکومت کی یہ سفارتی اور فوجی نا کامی ہے
لیکن کیا یہ ہماری ذمہ داری نہیں ہے کہ ہم اپنے حصے کی مشعل اٹھائیں
کیا ہم اپنی ذمہ داری پوری کر رہے ہیں
کاش کے امتِ مسلمہ عملی وحدت کا نمونہ پیش کر سکتی کاش کہ مسلمان حکمران عالمی طاقتوں کی غلامی کو چھوڑ کر اپنے ذاتی اور ملکی مفادات کو بالاۓ طاق رکھ کر ملی مفادات کو سوچتے ملتِ اسلامیہ کو اپنا سکتے اور دنیا کو اپنی وحدت کا ثبوت دے سکتے لیکن یہ کاش شائد کاش ہی رہے کیونکہ ہمیں اپنی سو کالڈ مفاہمت کو بچانا ہے جن کے ہاتھ میں ہماری رسیاں ہیں ہمیں ان کے سامنے خود کو سچا ثابت کرنا ہے اور عوام کو چند پرانے بیانات دے کر چپ کروا دینا ہے
کاش کہ ہم اپنے ملی وقار کو سمجھتے اور اس پر سمجھوتہ نہ کرتے 
ایسے رہنما صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں جو اپنے ملی وقار کو دنیاوی مفادات پہ مقدم رکھتے ہیں
اللہ ان کی قربانیوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرماۓ اور انہیں ان کے اہلِ خانہ اور تمام فلسطینی شہداء سمیت جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرماۓاور امتِ مسلمہ کو غفلت کی نیند سے بیداری دے آمین یا رب العالمین

بقلم  مہوش منظور






Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *