Zill

UN:  001LIZL

Genre:  Psychological thriller, Revenge, Love, Hate

Status: Complete Novel + Long Novel

Insta I’d: @ahmedraoo_

کہانی ہے،سیاہی میں ڈوبے ہوئے ایسے سفید کرادروں کی،جنہیں ان کا اپنا ‘ظلّ’ ہی جینے نہیں دیتا۔کہانی ہے ایک سروائیور کی،جو اپنی بقا کی جنگ لڑرہا ہے۔کہانی ہے ایک انتقام کی آگ میں جلتی روح کی،جو محبت سے زیادہ نفرت پر یقین کر چکی ہے۔اور ان دونوں کی کہانی میں وہ تیسرا کردار کون ہے؟وہ جو کفن موت سے پہلے ہی پہنا دیتا ہے۔وہ ایک ظلّ…جو کسی بدروح کی طرح بھٹک رہا ہے۔کون ہے وہ؟

Maskan

UN:  001MSKN

Genre:  Drama, Tragedy, Love story, Suspense, Romance, Crime thriller, Revenge, Psychological Fiction, Social fiction

Status: Ongoing Novel (Ep-06 published)

Insta I’d: @komal_s_mughal

مسکن ایک ایسی داستان ہے جہاں محبت، رشتے اور راز ایک دوسرے میں گندھے ہوئے ہیں۔ یہ صرف ایک جگہ نہیں، بلکہ ایک احساس ہے۔ ایک ایسی پناہ گاہ جہاں وقت رُک جاتا ہے، مگر دلوں کی دھڑکنیں کبھی نہیں تھمتیں۔یہاں ہر کردار اپنی ذات کا ایک گوشہ چھپائے ہوئے ہے۔کوئی اپنے ہی قلم کے لفظوں میں بکھراہوا۔۔کوئی یادوں کے سائے میں جیتا  ہوا۔۔۔کوئی طاقت کے نشے میں ڈوبا ہوا۔۔۔اور کوئی انصاف کے سفر میں اپنے زخموں سے لڑ نے کوتیار۔ کہانی کے سب کردار مسکن کی سرزمین پر ایسے جُڑتے ہیں کہ اُن کے راز، اُن کی محبتیں اور اُن کے زخم وقت کے ساتھ ساتھ کھلتے جاتے ہیں۔

Be-Lagaam Safar

UN:  001BLSF

Genre: Love, Family Based

Status: Complete Novel + Long Novel

Insta I’d: @alishbanoorofficial4

محبت اخلاق سے ہوتی ہے۔ انسان کا رویہ محبت کو مزید اجاگر کرنے کے لیے ایک بہت اہم کردار ہوتا ہے۔ نیت صاف ہو اور یقین پکا ہو تو انتظار۔۔۔۔ انتظار رائیگاں نہیں جاتا ہے۔ انتظار کا سفر اور یقین کا سفر سب اس بے لگام سفر میں موجود ہے۔

Baqa

UN:  001AQA

Genre:  Mystery, Spirituality, Psychology, Romance

Status: Ongoing Novel (Ep-10 published)

Insta I’d: @izahrawrite

بتول مغل۔۔۔۔بہت سی لڑکیوں  کی نمائندگی کرتی ہوئی، وہ لڑکی جس کی زندگی کا نیوکلس عبداللہ تھا، زندگی میں میچیور ہونے کے لیے ایک مرتبہ بتول مغل تو بننا پڑتا ہے، وگرنہ یہ سمجھ کاہے کو آئے ۔۔۔ کہ کچھ لوگ زندگی سے چلے جاتے ہیں کیونکہ وہ آتے ہی اسی لیے ہیں۔عبداللہ شہریار ۔۔۔۔ ماضی ، بتول اور گلٹ کے درمیان وہ کس کا انتخاب کرے؟ کس کو چھوڑے،پائے یا خودسری کا اظہار کرے؟ ابان احمد ۔۔۔۔ ولن بننا انسان کا انتخاب ہوتا ہے مجبوری نہیں۔۔۔۔ ماضی کے دریچوں کو بند کیے حال میں رہنے کی بھرپور کوشش کرتا ہوا یہ کردار تقدیر کے ہاتھوں ایسی شکست کھائے کہ اٹھنا محال۔۔۔ لیکن کیا واقعی ؟ارسا حاتم۔۔۔۔ جو یہ راز پا لیتی ہے کہ محبت ہو نہیں جاتی، محبت کی جاتی ہے۔ بتول مغل ، عبداللہ شہریار ، امل شہریار ، شاہمیر مغل، ابان احمد، محرب ارسلان، ارسا حاتم، جہاں آرا مغل کے یہ کردار سکھاتے ہیں کہ بقا کیا ہے؟دنیا کی زندگی ؟ نہیں۔سروائیول کی جنگ؟ ہونہہ ۔پھر۔۔۔ پھر کیا؟ ایک ایسا راز جسے پا لینے کے بعد بتول مغل کی زندگی کی ٹرین پٹری سے ایسی ہلی کہ واپسی ناممکن ۔

Hayat-e-Lamakan

UN:  001HELM

Genre: Psychological fiction ,Complex identities ,Romantic, suspense ,Healing journey 

Status: Complete Novel + Long Novel

Insta I’d: @_fizzahh_amir

“ایک داستان جو زندگی کے ہر راز سے پردہ اٹھائے. حیاتِ لامکان… جہاں ہر موڑ پر ایک نیا انکشاف ہے۔اس کتاب کا ہمسفر بن کر آپ ایک ایسی کہانی سے آشنا ہونگے جو انسان کے اندر چھپے ہوئےتلخ اور پیچیدہ جزبات کو طاقت میں بدلتی ہے اور سہی وقت پر سہی فیصلہ کرنے کی طاقت بخشتی ہے۔ یہ آپ کی موجودگی حالت کو بدل کر ایسی طاقت عطا کرتی ہے جو آپ کو ہمیشہ خود پر بھروسہ کرنے اور اندھیرے میں اپنے لیے خود چراغ جلانے کا حوصلہ دیتا ہے۔ 

حیاتِ لامکان ایک دل چسپ کہانی ہے جو نفرت میں اندھے، کچھ پتھر دل لوگوں پر لکھی گئی ہے یہ کہانی دو خاندانوں کی کشمکش پر مبنی ہے، جہاں ہر فرد ایک راز ہے جو وقت کے ساتھ بے نقاب ہوتا ہے۔ نوروز ایک ایسے خاندان میں پلی بڑھی ہے جہاں محبت کے بعد دشمنی کی باریک لکیر ہمیشہ موجود تھی۔ ابتدا میں اپنے خاندان کے رازوں سے بے خبر، نوروز جلد ہی سمجھ جاتی ہے کہ اس کی زندگی میں جو کچھ ہو رہا ہے، وہ سطحی نہیں بلکہ گہرا ہے۔ وہ اپنے خاندان کو بچانے کے لیے ہر حد سے گزرنے تیار ہو جاتی ہے۔

Darband

UN:  001DRBD

Genre: Psychological thriller, Crime, Mystery and Suspense 

Tropes: cabin in the woods, Multiple Characters, Female Centric plot, Survival story

Status: Complete Novel

Insta I’d: @mklikestoread

جب موسم، گاڑی اور قسمت عین موقع پر خراب ہو جائیں تو انسان کو کیا کرنا چاہیے؟ جس دن کا آغاز ہی بری خبر سے ہو اس کا انجام بھلا کیسے ہوسکتا ہے؟

یہ کہانی ہے ان کرداروں کی جن کا مقابلہ ایک دوسرے سے نہیں بلکہ اپنی قسمت سے ہے۔ کیا کوئی اپنی قسمت سے جیت بھی سکتا ہے؟