Zindagi Ajeeb Si

UN:   001ZAS

Genre:   Romance, life situation , Family Values

Status: Complete Novel + Long Novel

Insta I’d: @author_abeerababar

کہانی ہے ایک ایسی محبت کی جو اپنی ذات سے بڑھ کر اپنے پیاروں کے لیے ہر چیز قربان کر دینے کی جستجو میں چھپی ہے۔مہرونیسہ، جو اپنے خاندان میں سب سے بڑی ہے، اپنے والدین کی نظراندازی کے باوجود اپنے بہن بھائیوں کی سب سے زیادہ محبت پاتی ہے۔ شاہمیر نواب خان، جو ایک نوجوان سی ای او ہیں، اپنے خاندان کی ذمہ داریوں کو اپنے کاندھوں پر اٹھائے ہوئے ہیں اور اپنے بھائی کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔ یہ کہانی ہے اُس قربانی کی، جو محبت کے راستے میں آتی ہے، اور وہ جو اس راہ میں اپنے دل کی آواز کو سننے کی کوشش کرتے ہیں۔

Areesa

UN:  001ARAS

Genre:  Romantic, philosophical ,mystery, crime

Status: Ongoing Novel (EP-03 & 04 published)

Insta I’d: @arooshahabib

“کیوں زندگی کبھی غم کے اندھیروں میں گھرِ جاتی ہے اور کبھی روشنیوں سے منور ہو جاتی ہے؟ ‘عریسہ’ ایک ایسی کہانی ہے جو انسانی جذبات، بکھری یادوں، اور بےقرار روحوں کے درمیان گردش کرتی ہے۔ یہ ناول ہمیں یہ سوال کرنے پر مجبور کرتا ہے کہ کیا واقعی محبت کے بغیر زندگی ممکن ہے؟ یا محبت کا چھن جانا بھی ایک نئی روشنی کا آغاز ہو سکتا ہے؟ یہ کہانی ہمیں دکھاتی ہے کہ زندگی کے پیچیدہ راستوں میں گم ہونا ہی شاید خود کو پانے کا پہلا قدم ہوتا ہے۔”کیوں ہر پل، ہر موڑ پر ایسا لگتا ہے کہ کائنات نے ایک نیا سوال اٹھا دیا ہے، اور اس سوال کا جواب تلاش کرنا ہی زندگی کی سب سے بڑی جنگ بن جاتا ہے۔ کیا تم واقعی وہی ہو جو تمہیں لگتا ہے؟ کیا تمہیں اپنی تقدیر کا علم ہے، یا تم صرف ایک داستان کے کردار ہو؟”

Ahang-e-Khwabeedah

UN: 001AEKA

Genre:  Family bonding, trust, betrayal, societal issues, crime, friends bonding, past traumas, politician hero, agent based, strong heroines, multiple couples, age difference

Status: Ongoing Novel (EP-10 published)

Insta I’d: @areeza_writes_

 کہانی خواہشات کی دھن کی، جو انسان کو” آسائشوں اور خواہشات کی جستجو میں نیکی اور بدی بھلا دیتی ہے.

کہانی دولت کی ہوس کے رشتوں کو کھاجانے کی، ماضی کا کسی کے حال اور مستقبل کو برباد کردینے کی، معاشرے کے مسائل اوران میں گھرے لوگوں کی،کہیں زوال تو کہیں عروج کی۔

Zamurd

UN:  001URD

Genre:  Vani Based, Suspense, Thriller, Mystery, Romance, Age Difference

Status: Ongoing Novel (EP-05 published)

Insta I’d: @slay.thetic

اس کہانی میں آپ چار قسم کے لوگوں سے ملیں گے….پہلے، دوسروں کے لیے لڑنے والے۔ دوسرے، خود کے لیے لڑنے والے۔تیسرے، سب سے بدتر ہمت ہار کر بیٹھ جانے والے۔چوتھے اور بہترین وہ جو اپنے اور اپنوں، دونوں کے لیے لڑنا جانتے ہیں۔یہ کہانی ہے ایک ایسی لڑکی کی جو زمرد تھی۔ زمرد یعنی قیمتی پتھر۔ اور اس ایک معنی سے دو اور باتیں نکلتی ہیں۔قیمتی، یعنی خاص، نایاب، انمول۔اور پھتر، یعنی مضبوط۔ جسے جی توڑ کوشش کے بعد بھی کوئی نہیں توڑ سکتا۔اور وہ ایسی ہی تھی۔ قیمتی مگر مظبوط۔ دوسروں کو جوڑے رکھنے والی، کبھی ہار نہ ماننے والی۔مگر اس کہانی کا ایک رخ کمزور بھی تھا…. وہ رخ جو ماضی سے جڑا تھا۔یہ کہانی ہے دکھوں کے اندھیرے میں، امید کی لالٹین تھامے، روشنی کی تلاش میں نکلے لوگوں کی…..یہ کہانی ہے زمرد کی….

Ajal Bakhsh – Web Special Novel

UN: 001HSH

Genre: Revenge, murder٫ suspense, Thriller٫ Strong Heroine, Tragedy٫ Trauma٫ Past Mystery٫ university culture. Romance٫ One sided love٫ Accidental Marriage ٫ Spirituality٫ Love And passion

Status: Episodic Novel (Epi-2 Published) + web Special Novel

Instagram: @achchi_ldki

دو دلوں کی محبّت سے پنپتی انتقام کی کہانی۔رات کے گہرے سائے میں جاگتا ہے گناہوں کا دیوتا ۔ کھیلی جاتی ہے موت کا کھیل ۔ کی جاتی ہیں سازشیں اور پاتا ہے شہر کے نامور شخصیات کا قتل سرانجام۔ قتل کب کیسے ہوتا ہے یہ تو سب جانتے ہیں قتل کون اور کیوں  کر رہا یہ راز سے ہے پردہ اٹھانا بانکیکہانی اندھے قانون کی جو جھوٹے  ثبوتوں اور گواہوں کے عوض ایک بےگناہ شخص کو پھانسی کے پھندے پر چڑھا دیتا ہے۔  کہانی ہے ایک ایسے قاتل کی جس کی مرضی کے بنا اسے ڈھونڈھنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہے۔ ایک خفیہ قاتل جو ایک کے بعد ایک قتل اتنی صفائی سے کرتا ہے کی پولیس ڈیپارٹمنٹ کے سارے قابل آفیسرز بھی اسے پکڑنے میں ناکام ہوتے ہیں اور یہ قاتل قتل بھی خود کرتا ہے اور قاتل بھی خود ڈھونڈھتا ہے۔ کہانی کرداروں کے انسان سے شیطان بننے کا۔ جن میں سے کچھ اپنی شیطانیت پے قابو پاکر واپس انسان بن جاتا ہے لیکن کچھ ایسے بھی ہیں جن کے زخم اتنے گہرے ہیں کی شیطانیت ہی اُن کا مرہم اور کمفرٹ بن جاتا ہے۔کہانی ہے انتقام کی آگ میں جل کر خاک ہونے والوں کی۔کہانی ہے خون کے بدلے خون اور جان کے بدلے جان کی۔کہانی ہے ایک ایسے مللکہ کی جس کے خواب میں سفید گھوڑے پر سوار کوئی شہزادہ نہیں آتا بلکہ معصوم لڑکیوں کو چیر پھار کرتے ہوئے انسانی بھیڑیے آتے ہیں۔  کہانی ہے اُن ہزاروں معصوم لڑکیوں کی جو انسانی بھیڑیے کا شکار ہو جاتی ہے۔ کہانی ہے ایک ایسے کردار کی جو مظلوموں کو انصاف دلانے کی جنگ میں اپنے سانسوں کی جنگ ہار جاتی ہے۔ آپ نے بہت سی کہانیاں پڑھی ہونگی جہاں کردار عشق میں ہار کر اپنی جان دیتے ہیں اور یہ کہانی ہے اپنی محبت کی جان لیکر عشق میں ہار جانے والوں کی۔  کہانی ہے اپنی محبّت کے خون سے رنگے ہاتھوں کی۔

Fareb-e-Bismil

enre: Thriller, Revenge, Friendship, Romance 

Status: Ongoing Novel (Epi-04 published)

Insta I’d: @_ayesha__zafar

کچھ چیزیں ازل سے انسانی زندگی کا حصہ ہیں اور انہیں چیزوں میں سے ایک چیز فریب بھی ہے۔فریبِ بسمل بھی فریب کی ایک داستان ہے، ایک ایسی داستان جو لندن کی فضاؤں میں سانس لی رہی ہے۔ سیاہ اندھیرا جس میں سیاہ اور سفید مدگم ہو کر رہ گیا ہے۔ مگر اسی اندھیرے میں محبت، دوستی اور وفاؤں کی جگنو بھی ٹمٹما رہی ہیں جو تاریکی میں راستہ دیکھاتے ہیں۔ یہ کہانی ہے آغر سلطان کی جو سیاہی میں چھپے دشمن کو تلاش کرنے کی جدو جہد کر رہا ہے۔ یہ کہانی ہے ہالے نور کی جو گناہوں سے نکل کر روشنی میں آئی ہے اور اب وہ اس روشنی میں ایک پرانے نقب زن کی تلاش کر رہی ہے۔

Farebe Bismil is a social Romantic Urdu Novel written by Khadijah Touseef.

Fareb-e-Bismil Novel is written by Khadijah Touseef. It identifies various themes such as Thriller, Revenge, Friendship, Romance. Fareeb-e-Bismil is one of the famous Urdu novel and is available on the website of Safar-e-Adab Publications to read online for free.