Khwab-e-Hamrah 

UN:  001KWHR

Genre: Romance, Fiction, Love, Patience 

Status: Complete Novel

Insta I’d: @saimatasneem.official

خوابِ ہمراہ ایک خوبصورت محبت کی کہانی پیش کرتی ہے جس میں موجود کرداروں کی اپنی پہچان بنائی گئی ہیں۔ کہانی کے یہ دونوں کردار جن کی زندگی ایک دوسرے سے بہت مختلف ہیں ان کے راستے بھی علحیدہ ہیں لیکن ان کی منزل ہے۔ ایک اپنے خوابوں کو حقیقت بناتا ہے تو دوسرے کا اعتبار صرف حقیقی زندگی پر ہوتا ہے۔

Takht

UN:  001TTKH

Genre: Romance, Traumatic past, Betrayal, Friends to lovers, Childhood sweethearts ,After nikah, Cousin based, Arrange marriage

Status: Complete Novel

Insta I’d: @ghazi_ki_churail

کہانی نہال قاسم خان اور میرال طاہر کے گرد گھومتی ہے۔سفر ہے محبت کا ،دل کے ٹوٹنے اور مشکلات کا۔

Zindagi Mushkil Ho To Akhirat Asan Ho Jati Hai

UN: 001ZMH

Genre: Hope

Status: Complete Article

Insta I’d: @hadiyanoman_

ایک دن میرے دل سے ایک آواز آئی تھی ” اگر زندگی مشکل ہوجائے تو آخرت آسان ہوجاتی ہے۔” اور اِس کا مطلب مجھے سہی سے سمجھ آگیا ہے تو سوچا کیوں نا آپ سب تک بھی پہنچایا جائے۔

“A Letter from Hadiya for every soul silently fighting inside, for every boy and girl who was never truly heard, for every sinner who still believes in mercy.”

Sitaron Ki Chhaon

UN:  001SKCH

Genre: Love, social

Status: Complete Novel

Insta I’d: @mehtabzworld

 
کچھ زندگیاں کہانیوں کی طرح نہیں ہوتیں کہ جہاں ہر سوال کا جواب اور ہر درد کا مداوا لکھا ملے۔ کچھ زندگیاں زخموں کی صورت سانس لیتی ہیں جہاں ہر قدم پر آزمائش، ہر موڑ پر انگلیاں، اور ہر راستے پر سوال کھڑے ہوتے ہیں۔ اس کہانی میں بھی دو ایسے ہی کرداروں کی زندگی دکھائی گئی ہے۔
یہ کہانی صرف مصفرہ کی نہیں بلکہ ان سب کی ہے جو کرائے کے گھروں میں سانس لیتے ہیں مگر جڑیں کبھی نہیں پکڑ پاتے۔ یہ کہانی ہے عرشمان کی جو عام محنتی لڑکا تھا مگر اس نے اپنی ذات کو منوایا۔ اور اندرون لاہور کی ان گلیوں میں اس کی واپسی مصفرہ کے لیے ایک پناہ گاہ بنے گی۔
اور پھر کچھ ولی خان جیسے لوگ ہوتے ہیں جو سمجھتے ہیں کہ عورت کو خرید لینا ممکن ہے۔ کہ عزت صرف ایک فیصلہ ہے جو طاقتور کے ہاتھ میں ہوتا ہے۔ مگر وہ نہیں جانتے کہ کچھ عورتیں سودے بازی کے لیے پیدا نہیں ہوتیں وہ یا تو اپنی سچائی پر جیتی ہیں یا پھر فنا ہو جاتی ہیں مگر جھکتی نہیں۔
مگر ان تمام سوالوں کے درمیان ایک جذبہ خاموشی سے پلتا ہے۔ محبت کا جذبہ۔ وہ محبت جو ضد نہیں، زبردستی نہیں، بلکہ وقت کے ساتھ اپنی پہچان خود بناتی ہے۔ وہ محبت جو مصفرہ کو خود پر یقین دلاتی ہے۔ اس کی زندگی کے ہر خسارے کو مٹاتی ہے۔ اسے ابدی بہاروں سے روشناس کرواتی ہے۔

Sheh Maat – Web Special Novel

UN:  001SEM

Genre:  Comedy, Love, Tragic

Status: Ongoing Novel (Ep-05 published)

Insta I’d: @javeria_farid5257

یہ کہانی آج کی دنیا کی حقیقتوں پر مبنی ہے، جس میں اس بات پر روشنی ڈالی گئی ہے کہ کس طرح لڑکیوں کو اظہار رائے کی آزادی کے حق سے اکثر محروم رکھا جاتا ہے اور صرف “نہیں” کہنے پر انہیں وحشیانہ سزا دی جا سکتی ہے۔ یہ ایک ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو اپنے کزن کی طرف سے شادی کی تجویز کو مسترد کرنے کے نتائج سے بچ جاتی ہے۔ اس انکار کی وجہ سے اسے سخت چیلنجز اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
کہانی کا دوسرا بنیادی موضوع یہ ہے کہ کس طرح حسد گھروں اور زندگیوں کو تباہ کر سکتا ہے۔ یہ زہریلا جذبات رشتوں اور امن کو کھا جاتا ہے۔ کہانی میں محبت کا اشارہ بھی ہے اور کامیڈی کا بھی۔

Rawish e Dil

UN:  001REDL

Genre:  Murder, Mystery, Crime, Thriller, Revenge, Betrayal, Spiritual, Romance, Drama

Status: Complete Novel + Long Novel

Insta I’d: @zee.natilyas

یہ ایک ایسی داستان ہے جہاں ہر کردار اپنے دل کے اندر ایک جنگ لڑ رہا ہے—اور ہر قدم کے ساتھ رازوں کی دیواریں ہلتی جا رہی ہیں۔محبت، اعتماد، دھوکے اور چھپے ہوئے اندھیروں کے بیچ، یہ کہانی ثابت کرتی ہے کہ ہر خاندان کی اپنی خاموشیاں ہوتی ہیں… اور ہر خاموشی کے پیچھے ایک داستان۔

تین مختلف مزاج کی لڑکیاں—اپنے اپنے راستوں پر زندگی، محبت، خوف اور سچائی سے لڑتے ہوئے ایک دوسرے کے قریب آتی ہیں۔ اُن کے اردگرد طاقت، سیاست، محبت اور نفسیاتی کشمکش کا ایک ایسا جال بُنا جاتا ہے جس میں ہر کردار کا دل، فیصلہ اور رشتہ آزمایا جاتا ہے۔ہر ایک اپنے ماضی، خوابوں اور جذبات کے ساتھ اس کہانی میں روشنی اور اندھیرے کا توازن قائم کرتے ہیں۔جیسے جیسے زندگی آگے بڑھتی ہے، چھپے ہوئے سچ، خاموش محبتیں، غلط فیصلے اور ان کہے خوف سب کے راستوں کو آپس میں جوڑنے لگتے ہیں۔

Chhallah-e-Iham

UN:  001CEI

Genre:  Horror Thriller | Psychological | Mystery | Youth Fiction | Suspense | Friendship

Status: Ongoing Novel (Ep-05 published)

Insta I’d: @mishaal_rana_writes

سات نوجوان دوست، مذاق مذاق میں ایک ایڈونچر کے لیے ایک سنسان، پراسرار حویلی کی طرف نکل جاتے ہیں۔
لیکن وہ نہیں جانتے کہ یہ ایڈونچر ان کی زندگی کی ایسی سات راتوں کو جنم دے گا جو اُن کے ماضی کے کئی راز، ان کی دوستیاں، خوف، اور رشتوں کا اصل چہرہ سامنے لے آئیں گی۔
یہ صرف ایک ہارر کہانی نہیں بلکہ دل، دماغ، اور رشتوں کی اندھیری گہرائیوں کا سفر ہے۔

Khamoshi Ki Gawahi

UN:  001AHI

Genre: Love, Loyalty , Romantic, Justice

Status: Complete Novel

Insta I’d: @noorfatima_writer

 یہ کہانی ہے اُس خاموشی کی،
جو بولتی نہیں، مگر سب کچھ کہہ جاتی ہے۔
جو لفظوں کی محتاج نہیں،
کیونکہ اُس میں وفا کی صداقت چھپی ہے…
اور سچ کی گواہی۔ “خاموشی کی گواہی”
ایسی لڑکی کی کہانی ہے جو بے گناہ ہو کر بھی الزام سہتی ہے،
اور ایسا لڑکا جو سخت مزاج ہو کر بھی سچائی کے لیے لڑتا ہے۔
جب دنیا نے زبان سے زخمی کیا،
تو اُس کی خاموشی نے وقت کو گواہ بنا دیا۔
یہ کہانی ہے وفا، الزام، اور بے آواز محبت کی…
جہاں خاموشی ہی سب سے بڑی گواہی بن جاتی ہے۔