Gehraiyan
UN: 001GHYAN
Genre: Islamic, Suspense
Status: Ongoing Novel (Ep-01 & 02 published)
Insta I’d: –
“یہ کہانی ہے ماضی اور آج کے درمیان لٹکے انسان کی”
“اپنی خواہشات پر جلدبازی میں ریئکٹ کرنے والی لڑکی کی”
UN: 001GHYAN
Genre: Islamic, Suspense
Status: Ongoing Novel (Ep-01 & 02 published)
Insta I’d: –
“یہ کہانی ہے ماضی اور آج کے درمیان لٹکے انسان کی”
“اپنی خواہشات پر جلدبازی میں ریئکٹ کرنے والی لڑکی کی”
UN: 001DGN
Genre: Strangers to Lovers Trope, University Life, Soft Romance, Toxic Family
Status: Ongoing Novel (Ep-06 published)
Insta I’d: @khayalat_e_noor
یہ کہانی ہے ایک ایسی لڑکی “نور” کی، جو چمکتی آنکھوں، صبر سے بھرے دل اور پردے میں لپٹے خوابوں کے ساتھ زندگی کی تلخیوں کا سامنا کرتی ہے۔ ایک ایسا گھر جہاں اس کی قدر نہیں، ایک یونیورسٹی جہاں وہ خاموشی سے سب کچھ سہتی ہے—اور پھر ایک دن اس کی زندگی میں “زاویار سکندر” آتا ہے۔
“داغِ نظر” صرف ایک محبت کی کہانی نہیں، یہ اندر کے زخموں، خاموش بغاوت اور روح کی تلاش کی داستان ہے۔
UN: 001MWSH
Genre: Socially reflective, Romance, Suspense, Palestine Based
Status: Complete Afsana
Insta I’d: @_bintenaeem
یہ فلسطین کے موجودہ حالات اور ان کی مشکلات کو پیش نظر رکھ کر لکھی گئی ایک تصوراتی کہانی ہے جسکا مقصد چند بے خبر مسلمانوں کو جگانا ہے اور اس سر زمین کے لیے کوشاں ہر اس انسان کے حوصلے بڑھانے کی ایک ادنی سی کوشش ہے جو فلسطین کے لیے تگ و دو کر رہا ہے۔ ہر انسان کی کوشش مختلف ہے انداز مختلف ہے مگر منزل اور مقصد یکتا ہے۔ میری قرآن کی ساتھی راحمہ رانا جن کے ساتھ میرا وقت تو بہت قلیل گزرا لیکن انکی چند اہم ایسی کوششیں جنھوں نے مجھے فلسطین کے حالات سے تو باخبر کیا ہی مگر مجھے یہ بھی سکھایا کہ آخر ہم کیا کریں۔تو یہ کہانی ہر اس انسان کے لیے جسے یہ سوال پریشان کیے ہوۓ ہے کہ
“آخر ہم کیا کریں؟”
UN: 001MSKN
Genre: Drama, Tragedy, Love story, Suspense, Romance, Crime thriller, Revenge, Psychological Fiction, Social fiction
Status: Ongoing Novel (Ep-06 published)
Insta I’d: @komal_s_mughal
مسکن ایک ایسی داستان ہے جہاں محبت، رشتے اور راز ایک دوسرے میں گندھے ہوئے ہیں۔ یہ صرف ایک جگہ نہیں، بلکہ ایک احساس ہے۔ ایک ایسی پناہ گاہ جہاں وقت رُک جاتا ہے، مگر دلوں کی دھڑکنیں کبھی نہیں تھمتیں۔یہاں ہر کردار اپنی ذات کا ایک گوشہ چھپائے ہوئے ہے۔کوئی اپنے ہی قلم کے لفظوں میں بکھراہوا۔۔کوئی یادوں کے سائے میں جیتا ہوا۔۔۔کوئی طاقت کے نشے میں ڈوبا ہوا۔۔۔اور کوئی انصاف کے سفر میں اپنے زخموں سے لڑ نے کوتیار۔ کہانی کے سب کردار مسکن کی سرزمین پر ایسے جُڑتے ہیں کہ اُن کے راز، اُن کی محبتیں اور اُن کے زخم وقت کے ساتھ ساتھ کھلتے جاتے ہیں۔
UN: 001HELM
Genre: Psychological fiction ,Complex identities ,Romantic, suspense ,Healing journey
Status: Complete Novel + Long Novel
Insta I’d: @_fizzahh_amir
“ایک داستان جو زندگی کے ہر راز سے پردہ اٹھائے. حیاتِ لامکان… جہاں ہر موڑ پر ایک نیا انکشاف ہے۔اس کتاب کا ہمسفر بن کر آپ ایک ایسی کہانی سے آشنا ہونگے جو انسان کے اندر چھپے ہوئےتلخ اور پیچیدہ جزبات کو طاقت میں بدلتی ہے اور سہی وقت پر سہی فیصلہ کرنے کی طاقت بخشتی ہے۔ یہ آپ کی موجودگی حالت کو بدل کر ایسی طاقت عطا کرتی ہے جو آپ کو ہمیشہ خود پر بھروسہ کرنے اور اندھیرے میں اپنے لیے خود چراغ جلانے کا حوصلہ دیتا ہے۔
حیاتِ لامکان ایک دل چسپ کہانی ہے جو نفرت میں اندھے، کچھ پتھر دل لوگوں پر لکھی گئی ہے یہ کہانی دو خاندانوں کی کشمکش پر مبنی ہے، جہاں ہر فرد ایک راز ہے جو وقت کے ساتھ بے نقاب ہوتا ہے۔ نوروز ایک ایسے خاندان میں پلی بڑھی ہے جہاں محبت کے بعد دشمنی کی باریک لکیر ہمیشہ موجود تھی۔ ابتدا میں اپنے خاندان کے رازوں سے بے خبر، نوروز جلد ہی سمجھ جاتی ہے کہ اس کی زندگی میں جو کچھ ہو رہا ہے، وہ سطحی نہیں بلکہ گہرا ہے۔ وہ اپنے خاندان کو بچانے کے لیے ہر حد سے گزرنے تیار ہو جاتی ہے۔
Genre: Suspense, Emotionally intense, Character driven, Isolation, Literary Fiction
Status: Ongoing Novel – (EP-1 to 13 Published)
Instagram ID: @dahim_nazeer
خلوت تنہائی کی گہرائیوں میں گم ایسے کرداروں کی کہانی ہے جو درد کو لفظوں میں بیان کرنے کے بجائے خاموشی میں دفن کرتےہیں۔ وہ نہ چیختے ہیں نہ شکوہ کرتے ہیں ۔ بس وقت کے ساتھ گھلتے رہتے ہیں۔اور دنیا کی نظروں میں ایک خاموش انسان کہلاتے ہیں۔ مگر اس خاموشی کے اندر ایک طوفان پل رہا ہے۔ یہ ناول ان احساسات کو آواز دیتا ہے جو اکثر دل کے اندر ہی دفن رہ جاتے ہیں ۔ جیسے ادھورے خواب، ٹوٹے رشتے، کھوئی ہوئی مسکراہٹیں، اور وہ درد جو ہم مسکرا کر سہہ جاتے ہیں تاکہ دنیا نہ سمجھے کہ ہم ٹوٹ چکے ہیں۔ خلوت صرف تنہائی کی داستان نہیں ہے۔بلکہ ایک ایسی داخلی جنگ کا بیان ہے جو اکثر لوگ ہار رہے ہوتے ہیں مگر چہروں پر جیت کا خول پہنے رہتے ہیں۔ یہ ایک ایسا ادبی سفر ہے جو قاری کو اپنی اندرونی خاموشیوں سے روبرو کرتا ہے ۔ اور کچھ زخموں کو محسوس کرنے کی ہمت بھی دیتا ہے۔
UN: 001DRBD
Genre: Psychological thriller, Crime, Mystery and Suspense
Tropes: cabin in the woods, Multiple Characters, Female Centric plot, Survival story
Status: Complete Novel
Insta I’d: @mklikestoread
جب موسم، گاڑی اور قسمت عین موقع پر خراب ہو جائیں تو انسان کو کیا کرنا چاہیے؟ جس دن کا آغاز ہی بری خبر سے ہو اس کا انجام بھلا کیسے ہوسکتا ہے؟
یہ کہانی ہے ان کرداروں کی جن کا مقابلہ ایک دوسرے سے نہیں بلکہ اپنی قسمت سے ہے۔ کیا کوئی اپنی قسمت سے جیت بھی سکتا ہے؟
UN: 00AUS
Genre: Mystery, Suspense, Psychology, True Love , Spirituality and Islamic
Status: Complete Novel
Insta I’d: @nayab_khokher
ایسے کرداروں کے نام جو غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل ہیں۔۔۔
UN: 001LAM
Genre: Bitter Reality of Love, Suspense, Heartbreaks, Mystery, Thriller, Women’s POV, Love at first sight, romance
Status: Complete Novel
Instagram Handle: @iqra_nasir_offical
کائنات جمال تعلیم کے حصول کے لیے کراچی آتی ہے مگر اسکے ڈگری کے آخری سال میں ایک ایسا طوفان آتا ہے جو اس کی زندگی درہم برہم کر دیتا ہے ۔
UN: 00ssa
Genre: Melodrama, Crime, Suspense, Relationships, Personal growth, Stalking, phycological
Troupes: Past connections, Unrequited Love, slow burn, twisted plotline
Status: Complete Novel
Insta I’d: @sofiaeman._
مہرالنساء ایک سادہ کتھا ہے ، ایک عورت کی کتھا جسے کچھ اپنا ذاتی چاہئے تھا ۔ہر عورت کی طرح ۔۔۔کچھ ایسا ذاتی جو صرف اسکا ہو ، جو اس پر احسان کرکے نا دیا گیا ہو، ناہی کسی بھیک میں ۔۔۔اب چاہے وہ چھت ہو یا محبت ۔
اور سب کچھ بہتیرین تھا ، بلکل جیسا کہ مہر نے اپنے لیے اتنے سالوں میں تشکیل دیا تھا ، حتی کہ اسکا ٹاکرا ماضی کے ایک پرندے سے جان ہوا ۔۔۔
ایک دھچکا جس نے اسکی تشکیل شدہ پرفیکٹ زندگی میں ایک ارتعاش ڈال دیا ۔