by Fizzahh Amir

Self-Published
Genre: spiritual Awakening, second marriage / Haveli based
Status: Ongoing
Episode Number : 5/7
Instagram Handle: writtenbyfizzahh
Description:
یہ کہانی اُن مسافروں کے لیے ہے جو زندگی کی دوڑ میں اکیلے بھاگتے بھاگتے تھک چکے ہیں؛ جنہوں نے دنیا کے ہر دروازے پر دستک دی، مگر ہر جگہ سے خالی ہاتھ لوٹے۔ جن کے دلوں میں ایک ایسا خلا ہے جسے دنیا کی کوئی مادی چیز نہیں بھر سکی۔
اگر آپ کا دل بھی ٹوٹا ہوا ہے، تو مایوس مت ہوں، کیونکہ ٹوٹا ہوا دل ہی وہ مقام ہے جہاں سے ‘نور’ داخل ہوتا ہے۔
یہ ناول آپ کو بتائے گا کہ جب سب سہارے ریت کی دیوار ثابت ہوں، تو ایک سجدہ کیسے زندگی کا سب سے بڑا سہارا بن جاتا ہے۔
یہ بکھرے ہوئے وجود کو سمیٹنے اور بھٹکی ہوئی روح کو دوبارہ پانے کی داستان ہے۔
یہ ایک دم انسان کے ” میں” سے “خدا” تک کے سفر کی داستان ہے۔ اسے پڑھتے ہوئے آپ کو محسوس ہوگا کہ آپ تنہا نہیں ہیں؛ آپ کا رب آپ کی شہ رگ سے بھی زیادہ قریب ہے، اور وہ آپ کے ہر زخم کو بھرنے کی طاقت رکھتا ہے۔
کیونکہ جب سب ہاتھ چھوڑ دیتے ہیں، تب اللہ ہی ہوتا ہے جو تھام لیتا ہے۔
Discover more from Safar-e-Adab
Subscribe to get the latest posts sent to your email.
