Zakham-e-Altafat

UN: 001ZKTL

Genre: Love, Family values

status: Ongoing (EP-4 published)

Instagram: @sabaa_gulzarr

زندگی میں کچھ مسئلوں کو حل کرنا ضروری ہوتا لیکن ان کو حل کرنے سے زندگی خود ایک مسئلہ بن جاتی ہے۔ اسی طرح کچھ جنگیں روزِ اوّل ہی سے شروع ہو جاتی ہیں اور آخری دم تک بے نتیجہ ہی رہتی ہیں۔ چاہیے وہ جنگ محبت کی ہو، انصاف کی، عشق کی ہو یا بھوک کی۔ اسی طرح کچھ لڑائیاں وقوع پذیر ہی نہیں ہوتی کیونکہ وہ میدان جنگ میں اتر کر خود کے مقابل ہی لڑی جا سکتی ہیں۔ اور کون ہے جو خود کے خلاف لڑے؟ ہر شخص فطرتاً خیر کا طالب ہوتا ہے لیکن جہالت کی وجہ سے شر کو خیر سمجھ لیتا ہے۔ یہ کہانی بھی کچھ ایسے ہی کرداروں کے گرد گردش کرتی ہے۔ طاقت کا نشہ، لا حاصل عشق، لا متناہی خواہشات اور انجامِ محبت ۔۔۔