Baqa
UN: 001AQA
Genre: Mystery, Spirituality, Psychology, Romance
Status: Ongoing Novel (Ep-10 published)
Insta I’d: @izahrawrite
بتول مغل۔۔۔۔بہت سی لڑکیوں کی نمائندگی کرتی ہوئی، وہ لڑکی جس کی زندگی کا نیوکلس عبداللہ تھا، زندگی میں میچیور ہونے کے لیے ایک مرتبہ بتول مغل تو بننا پڑتا ہے، وگرنہ یہ سمجھ کاہے کو آئے ۔۔۔ کہ کچھ لوگ زندگی سے چلے جاتے ہیں کیونکہ وہ آتے ہی اسی لیے ہیں۔عبداللہ شہریار ۔۔۔۔ ماضی ، بتول اور گلٹ کے درمیان وہ کس کا انتخاب کرے؟ کس کو چھوڑے،پائے یا خودسری کا اظہار کرے؟ ابان احمد ۔۔۔۔ ولن بننا انسان کا انتخاب ہوتا ہے مجبوری نہیں۔۔۔۔ ماضی کے دریچوں کو بند کیے حال میں رہنے کی بھرپور کوشش کرتا ہوا یہ کردار تقدیر کے ہاتھوں ایسی شکست کھائے کہ اٹھنا محال۔۔۔ لیکن کیا واقعی ؟ارسا حاتم۔۔۔۔ جو یہ راز پا لیتی ہے کہ محبت ہو نہیں جاتی، محبت کی جاتی ہے۔ بتول مغل ، عبداللہ شہریار ، امل شہریار ، شاہمیر مغل، ابان احمد، محرب ارسلان، ارسا حاتم، جہاں آرا مغل کے یہ کردار سکھاتے ہیں کہ بقا کیا ہے؟دنیا کی زندگی ؟ نہیں۔سروائیول کی جنگ؟ ہونہہ ۔پھر۔۔۔ پھر کیا؟ ایک ایسا راز جسے پا لینے کے بعد بتول مغل کی زندگی کی ٹرین پٹری سے ایسی ہلی کہ واپسی ناممکن ۔
