Zill

UN:  001LIZL

Genre:  Psychological thriller, Revenge, Love, Hate

Status: Complete Novel + Long Novel

Insta I’d: @ahmedraoo_

کہانی ہے،سیاہی میں ڈوبے ہوئے ایسے سفید کرادروں کی،جنہیں ان کا اپنا ‘ظلّ’ ہی جینے نہیں دیتا۔کہانی ہے ایک سروائیور کی،جو اپنی بقا کی جنگ لڑرہا ہے۔کہانی ہے ایک انتقام کی آگ میں جلتی روح کی،جو محبت سے زیادہ نفرت پر یقین کر چکی ہے۔اور ان دونوں کی کہانی میں وہ تیسرا کردار کون ہے؟وہ جو کفن موت سے پہلے ہی پہنا دیتا ہے۔وہ ایک ظلّ…جو کسی بدروح کی طرح بھٹک رہا ہے۔کون ہے وہ؟

Main Wahan Se Hun

UN: 001MWSH

Genre: Socially reflective, Romance, Suspense, Palestine Based

Status: Complete Afsana

Insta I’d: @_bintenaeem

یہ فلسطین کے موجودہ حالات اور ان کی مشکلات کو پیش نظر رکھ کر لکھی گئی ایک تصوراتی کہانی ہے جسکا مقصد چند بے خبر مسلمانوں کو جگانا ہے اور اس سر زمین کے لیے کوشاں ہر اس انسان کے حوصلے بڑھانے کی ایک ادنی سی کوشش ہے جو فلسطین کے لیے تگ و دو کر رہا ہے۔ ہر انسان کی کوشش مختلف ہے انداز مختلف ہے مگر منزل اور مقصد یکتا ہے۔ میری قرآن کی ساتھی راحمہ رانا جن کے ساتھ میرا وقت تو بہت قلیل گزرا لیکن انکی چند اہم ایسی کوششیں جنھوں نے مجھے فلسطین کے حالات سے تو باخبر کیا ہی مگر مجھے یہ بھی سکھایا کہ آخر ہم کیا کریں۔تو یہ کہانی ہر اس انسان کے لیے جسے یہ سوال پریشان کیے ہوۓ ہے کہ 
                      “آخر ہم کیا کریں؟”

cover picture of the urdu short story bazgasht written by maham ansari on safar-e-adab

Bazgasht

UN: 001BTGH
Genre: Social
Trope: Arrange Marriage, aren’t you a criminal?
Status: Complete Afsana
Insta I’d: @bahhr.breathes

مائدہ ایک اپر مڈل کلاس کی لڑکی ہے جس کی شادی کا دن ڈھیروں خوشیاں لیے طلوع ہوتا ہے۔ مگر جب ایجاب و قبول کی باری آتی ہے تو سرخ جوڑے میں ملبوس لڑکی اقرار یا انکار کرنے کے بجائے کچہ ایسا کہتی ہے جو سب کی امیدوں کے خلاف ہوتا ہے۔
حمدان ایک سائکاٹرسٹ ہے جس کا ماضی ایک ڈرگ کیس سے جڑا ہوا ہے۔ مگر وہ ماضی کی سیاہیوں کو مکمل طور پر بھلائے دولہا بنا مائدہ کے گھر کی چوکھٹ پر ایک نئی زندگی شروع کرنے کے ارادے سے کھڑا ہے۔
کیا یہ نئی زندگی واقعی شروع ہو سکے گی؟ یا مائدہ کے ارادے ان دونوں کی زندگیوں میں بھولی بسری سیاہیاں گھولنے میں کامیاب ہو جائیں گے؟
جاننے کے لیے پڑھیں بازگشت!

Tariki Ke Musafir

UN: 001TKKM 

Genre: Islamic based

Status: Complete Afsana

Insta I’d: @

تاریکی کے مسافر افسانہ ہمارے معاشرے کی حقیقت پر مبنی ہے، اس افسانہ میں نہ ہی کسی فرقہ کو ٹارگٹ کیا گیا ہے نہ ہی کسی قسم کی نفرت پھیلانے کی کوشش کی گئی ہے۔ اس میں لکھا ہوا تمام مواد قرآن سے ثابت شدہ ہے، یہ ہمارے معاشرے کے ایسے لوگوں کی عکاسی کرتا ہے جو قرآن کو نہیں پڑھتے اور امیدیں لوگوں سے لگا لیتے ہیں۔ اس میں ایک لڑکی کی اپنے اندھی عقیدت میں ڈوبے ہوئے خاندان کے خلاف مزاحمت دکھائی گئی ہے۔ اس کہانی کے تمام کردار فرضی ہیں اور یہ افسانہ بذاتِ خود فرضی ہے مگر یہ حقائق پر مبنی ہے۔

Maskan

UN:  001MSKN

Genre:  Drama, Tragedy, Love story, Suspense, Romance, Crime thriller, Revenge, Psychological Fiction, Social fiction

Status: Ongoing Novel (Ep-06 published)

Insta I’d: @komal_s_mughal

مسکن ایک ایسی داستان ہے جہاں محبت، رشتے اور راز ایک دوسرے میں گندھے ہوئے ہیں۔ یہ صرف ایک جگہ نہیں، بلکہ ایک احساس ہے۔ ایک ایسی پناہ گاہ جہاں وقت رُک جاتا ہے، مگر دلوں کی دھڑکنیں کبھی نہیں تھمتیں۔یہاں ہر کردار اپنی ذات کا ایک گوشہ چھپائے ہوئے ہے۔کوئی اپنے ہی قلم کے لفظوں میں بکھراہوا۔۔کوئی یادوں کے سائے میں جیتا  ہوا۔۔۔کوئی طاقت کے نشے میں ڈوبا ہوا۔۔۔اور کوئی انصاف کے سفر میں اپنے زخموں سے لڑ نے کوتیار۔ کہانی کے سب کردار مسکن کی سرزمین پر ایسے جُڑتے ہیں کہ اُن کے راز، اُن کی محبتیں اور اُن کے زخم وقت کے ساتھ ساتھ کھلتے جاتے ہیں۔

Be-Lagaam Safar

UN:  001BLSF

Genre: Love, Family Based

Status: Complete Novel + Long Novel

Insta I’d: @alishbanoorofficial4

محبت اخلاق سے ہوتی ہے۔ انسان کا رویہ محبت کو مزید اجاگر کرنے کے لیے ایک بہت اہم کردار ہوتا ہے۔ نیت صاف ہو اور یقین پکا ہو تو انتظار۔۔۔۔ انتظار رائیگاں نہیں جاتا ہے۔ انتظار کا سفر اور یقین کا سفر سب اس بے لگام سفر میں موجود ہے۔

Kya Sitam Hai Ke Ham Mar Jayenge

UN: 001NGE

Genre: Sibling Affection, Religion based

Status: Complete Novelette

Insta I’d: @tayyabamehar85

 یہ کہانی ایک عیسائی گھرانے سے تعلق رکھنے والے بہن بھائی کی ہے ۔ جن کو ماں باپ کے انتقال کے بعد اپنی خالہ گھر رہنا پڑتا ہے ۔ اِس میں جو لڑکا دائم ہے وہ اپنے مذہب کے بارے میں کئی قسم کے خدشات رکھتا ہے اپنے ذہن میں اور وہ اِسے بدلنا چاہتا ہے ۔لیکن وہ بغاوت سے بھی ڈرتا ہے۔ لیکن مسجد کے قاری صاحب اُس کا اِس سفر میں راستہ ہموار کرنے میں مدد کرتے ہیں لیکن وہیں ایک مسلمان لڑکا انور جو اپنے دین کو اپنی میراث مانتا ہے اور دائم کو حقیر سمجھتا ہے ۔ اور وہ لڑکا دائم اُس کی سازش میں جکڑا جاتا ہے ۔ ایک غلط فہمی کی بنیاد پر وہ سب دائم کی زندگی کا فیصلہ کر دیتے ہیں ۔ اور وہ فیصلہ کیا ہوتا ہے اُس کے لیے آپکو پوری کہانی پڑھنی ہوگی ۔