Zill

UN:  001LIZL

Genre:  Psychological thriller, Revenge, Love, Hate

Status: Complete Novel + Long Novel

Insta I’d: @ahmedraoo_

کہانی ہے،سیاہی میں ڈوبے ہوئے ایسے سفید کرادروں کی،جنہیں ان کا اپنا ‘ظلّ’ ہی جینے نہیں دیتا۔کہانی ہے ایک سروائیور کی،جو اپنی بقا کی جنگ لڑرہا ہے۔کہانی ہے ایک انتقام کی آگ میں جلتی روح کی،جو محبت سے زیادہ نفرت پر یقین کر چکی ہے۔اور ان دونوں کی کہانی میں وہ تیسرا کردار کون ہے؟وہ جو کفن موت سے پہلے ہی پہنا دیتا ہے۔وہ ایک ظلّ…جو کسی بدروح کی طرح بھٹک رہا ہے۔کون ہے وہ؟

Maskan

UN:  001MSKN

Genre:  Drama, Tragedy, Love story, Suspense, Romance, Crime thriller, Revenge, Psychological Fiction, Social fiction

Status: Ongoing Novel (Ep-06 published)

Insta I’d: @komal_s_mughal

مسکن ایک ایسی داستان ہے جہاں محبت، رشتے اور راز ایک دوسرے میں گندھے ہوئے ہیں۔ یہ صرف ایک جگہ نہیں، بلکہ ایک احساس ہے۔ ایک ایسی پناہ گاہ جہاں وقت رُک جاتا ہے، مگر دلوں کی دھڑکنیں کبھی نہیں تھمتیں۔یہاں ہر کردار اپنی ذات کا ایک گوشہ چھپائے ہوئے ہے۔کوئی اپنے ہی قلم کے لفظوں میں بکھراہوا۔۔کوئی یادوں کے سائے میں جیتا  ہوا۔۔۔کوئی طاقت کے نشے میں ڈوبا ہوا۔۔۔اور کوئی انصاف کے سفر میں اپنے زخموں سے لڑ نے کوتیار۔ کہانی کے سب کردار مسکن کی سرزمین پر ایسے جُڑتے ہیں کہ اُن کے راز، اُن کی محبتیں اور اُن کے زخم وقت کے ساتھ ساتھ کھلتے جاتے ہیں۔

Baqa

UN:  001AQA

Genre:  Mystery, Spirituality, Psychology, Romance

Status: Ongoing Novel (Ep-10 published)

Insta I’d: @izahrawrite

بتول مغل۔۔۔۔بہت سی لڑکیوں  کی نمائندگی کرتی ہوئی، وہ لڑکی جس کی زندگی کا نیوکلس عبداللہ تھا، زندگی میں میچیور ہونے کے لیے ایک مرتبہ بتول مغل تو بننا پڑتا ہے، وگرنہ یہ سمجھ کاہے کو آئے ۔۔۔ کہ کچھ لوگ زندگی سے چلے جاتے ہیں کیونکہ وہ آتے ہی اسی لیے ہیں۔عبداللہ شہریار ۔۔۔۔ ماضی ، بتول اور گلٹ کے درمیان وہ کس کا انتخاب کرے؟ کس کو چھوڑے،پائے یا خودسری کا اظہار کرے؟ ابان احمد ۔۔۔۔ ولن بننا انسان کا انتخاب ہوتا ہے مجبوری نہیں۔۔۔۔ ماضی کے دریچوں کو بند کیے حال میں رہنے کی بھرپور کوشش کرتا ہوا یہ کردار تقدیر کے ہاتھوں ایسی شکست کھائے کہ اٹھنا محال۔۔۔ لیکن کیا واقعی ؟ارسا حاتم۔۔۔۔ جو یہ راز پا لیتی ہے کہ محبت ہو نہیں جاتی، محبت کی جاتی ہے۔ بتول مغل ، عبداللہ شہریار ، امل شہریار ، شاہمیر مغل، ابان احمد، محرب ارسلان، ارسا حاتم، جہاں آرا مغل کے یہ کردار سکھاتے ہیں کہ بقا کیا ہے؟دنیا کی زندگی ؟ نہیں۔سروائیول کی جنگ؟ ہونہہ ۔پھر۔۔۔ پھر کیا؟ ایک ایسا راز جسے پا لینے کے بعد بتول مغل کی زندگی کی ٹرین پٹری سے ایسی ہلی کہ واپسی ناممکن ۔

Salsabeel

UN:  001SEEL

Genre:  Psychological , thriller and romance

Status: Ongoing Novel + Long Novel (EP-06 Published) (Remaining part coming soon)

Insta I’d: @_toobanadeem

یہ ہر اس شخص کی کہانی ہے۔
جو خواب دیکھتا ہے، مگر خواب پورے کرنے کی ہمت نہیں رکھتا ۔
جو پہلے محبت کرنے کی غلطی کرتا ہے، پھر محبت میں غلطی کرتا ہے   ۔

Taqdeer

UN:  001EER

Genre:  Parenting trauma , Childhood , Little mystery , Social issues , Illusions , Soft romance

Tropes:  Unexpected love relation , Friendships betrayal , Love triangle, Unrequited love , Betrayal of trusts , Hidden motives 

Status: Complete Novel + Long Novel

Insta I’d: @fatimamujahid._ 

اس کہانی میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح زمہ داریاں اور چھوٹی عمر میں جھیلے جانے والے دکھ ہمیں وقت سے پہلے بڑا کردیتے ہیں۔ اور پھر وہ انسان کو سخت فیصلہ کرنے پر کس طرح اکساتے ہیں ۔   اس ناول میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ انسانوں پر اندھا بھروسہ ہمیشہ ہماری بربادی کا سبب بنتا ہے ۔ سب سے اہم وہ سماجی مسائل اور ناانصافی جو آج ہمارے نوجوان نسل کو درپیش آرہے ہیں ۔ یہ کہانی ہے تقدیر کے فیصلوں کی ، اللہ پر بھروسے کی ، مشکل کے بعد آسانی کی امید کی ،دعاؤں کو اپنا ہتھیار بنانے والوں کی ۔

Invictus

UN:  00TUS

Genre:  Romance, psychological thriller, crime fiction, mystery, drama, suspense , love , hate

Status: Complete Novel + Long Novel

Insta I’d: @thebookishme_

یہ کہانی ہے ایک ایسے قتل کی، جو صرف ایک زندگی نہیں، کئی زندگیوں کا رخ بدل دے گا۔دو ایسے لوگوں کا ٹکراؤ ہوگا جو ایک دوسرے سے شدید نفرت کرتے ہیں۔اکھڑے مزاج، اصول پسند اور خاموش طبع—المير خلیل،اور وہ لڑکی جو ہر وقت مسکراتی ہے، جس کی خوش باش طبیعت دوسروں کے صبر کا امتحان بن جاتی ہے—اشفا امین۔جب یہ دونوں ایک اندھی گتھی کو سلجھانے نکلتے ہیں،تو صرف جرائم ہی نہیں، ان کے دل بھی سوالوں کی زد میں آجاتے ہیں۔ یہ داستان ہے ضد اور جذبات کی، ہنسی اور مذاق کی، نفرت اور پیار کی،یہ سسپنس، کرائم اور نفرت کی دنیا میں شکوہ، روگ، پچھتاوا، پیار اور مودت کا قصہ ہے۔